کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس عورت کا بیان جو ایک باپ شریک بہن اور ایک حقیقی بہن چھوڑ جائے
حدیث نمبر: 33290
٣٣٢٩٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن بسام عن فضيل قال: قال إبراهيم في امرأة تركت أختها لأبيها وأمها وأختها من أبيها ولا عصبة لها غيرهما؛ فلأختها لأبيها ⦗٢٨٨⦘ وأمها ثلاثة أرباع، ولأختها من أبيها الربع في قضاء علي؛ وقضى عبد اللَّه أن للأخت من الأب والأم خمسة أسهم، وللأخت من الأب السدس، وقضى فيها زيد أن للأخت للأب والأم ثلاثة أسهم وللأخت للأب السدس، وما بقي لبيت المال إذا لم يكن ولاء ولا عصبة (١).
مولانا محمد اویس سرور
فضیل فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے اس عورت کے بارے میں فرمایا جو اپنی ایک حقیقی بہن اور ایک باپ شریک بہن چھوڑ جائے اور اس کا ان کے علاوہ کوئی عصبہ نہ ہو ، کہ اس کی حقیقی بہن کیلئے تین چوتھائی مال ہے، اور یہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا فیصلہ ہے، اور حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اس مسئلہ میں یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ حقیقی بہن کے لئے پانچ حصّے اور باپ شریک بہن کے لئے مال کا چھٹا حصّہ ہے، اور اس مسئلے میں حضرت زید رضی اللہ عنہ نے یہ فیصلہ فرمایا ہے کہ حقیقی بہن کے لئے تین حصّے اور باپ شریک بہن کے لئے چھٹا حصّہ ہے اور باقی بیت المال کے لئے ہے جبکہ کوئی مولیٰ یا عصبہ نہ ہو۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے قول کے مطابق تین حصّوں سے نکلے گا اور حضرت عبد اللہ اور زید رضی اللہ عنہ کے قول میں چھ حصّوں سے نکلے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33290
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33290، ترقيم محمد عوامة 31844)
حدیث نمبر: 33291
٣٣٢٩١ - قال أبو بكر: فهذه في قول علي من ثلاثة (أسهم) (١)، وفي قول عبد اللَّه وزيد من ستة أسهم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33291
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33291، ترقيم محمد عوامة ---)