کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو ان لوگوں کو وراثت سے مانع تو قرار دیتے ہیں لیکن ان کو کسی کا وارث نہیں بناتے
حدیث نمبر: 33235
٣٣٢٣٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ غلاموں کو اور اہل کتاب کو وراثت سے روکنے والا تو قرار دیتے تھے لیکن ان کو وارث نہیں بناتے تھے۔
حدیث نمبر: 33236
٣٣٢٣٦ - وعن ابن أبي ليلى عن الشعبي عن ابن مسعود أنه كان يحجب بالمملوكين وأهل الكتاب ولا يورثهم (١).
حدیث نمبر: 33237
٣٣٢٣٧ - حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: إذا مات الرجل وترك أباه (أو) (١) أخاه أو ابنه مملوكًا ولم يترك وارثا، فإنه يُشترى فيعتق ثم يورث (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش سے روایت ہے کہ ابراہیم نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا ارشاد نقل فرمایا کہ جب آدمی مرجائے اور اپنا باپ یا بھائی یا بیٹا غلامی کی حالت میں چھوڑے اور کوئی وارث نہ چھوڑے تو اس کو خرید لیا جائے پھر اس کو آزاد کردیا جائے اور پھر وارث بنادیا جائے۔
حدیث نمبر: 33238
٣٣٢٣٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن أشعث عن محمد عن ابن مسعود في رجل مات وترك أباه مملوكًا، قال: يُشترى من ماله فيعتق ثم يورث (١).
مولانا محمد اویس سرور
محمد سے روایت ہے کہ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے مرتے ہوئے اپنے باپ کو غلامی کی حالت میں چھوڑا تھا کہ اس کو اس کے مال سے خرید لیا جائے پھر آزاد کردیا جائے اور پھر وارث بنادیا جائے، راوی کہتے ہیں کہ حسن رحمہ اللہ بھی اسی بات کے قائل تھے۔
حدیث نمبر: 33239
٣٣٢٣٩ - قال: وكان الحسن يقوله.
حدیث نمبر: 33240
٣٣٢٤٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد اللَّه بمثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے ایک دوسری سند سے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے یہی بات نقل فرمائی ہے۔