کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: یہ باب ہے دو بیٹیوں اور پوتوں ، پوتیوں کے بیان میں
حدیث نمبر: 33170
٣٣١٧٠ - حدثنا ابن فضيل عن بسام عن فضيل عن إبراهيم في رجل ترك ابنتيه وبني (ابنه) (١) رجالًا ونساء فلابنتيه الثلثان، وما بقي فللذكور دون الإناث، وكان عبد اللَّه لا يريد الأخوات والبنات على الثلثين، وكان علي وزيد يشركون فيما بينهم (فما) (٢) بقي للذكر مثل حظ الأنثيين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت فضیل ابراہیم نخعی رحمہ اللہ سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو اپنی دو بیٹیاں اور پوتے، پوتیاں چھوڑ کر مرے کہ اس کی دونوں بیٹیوں کے لئے دو تہائی مال ہے اور باقی مردوں کے لئے ہے نہ کہ عورتوں کے لئے اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بہنوں اور بیٹیوں کا حصہ دو تہائی سے زیادہ نہیں لگایا کرتے تھے اور حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت زید رضی اللہ عنہاپس میں شریک بنایا کرتے تھے اور باقی مال اس طرح تقسیم کیا جائے گا کہ ایک مرد کے لئے دو عورتوں کے حصّے کے برابر حصّہ لگایا جائے گا۔ امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ یہ مسئلہ تمام حضرات کے قول میں تین حصّوں سے نکلے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33170
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33170، ترقيم محمد عوامة 31743)
حدیث نمبر: 33171
٣٣١٧١ - قال أبو بكرة فهذه من ثلاثة أسهم في قولهم جميعًا.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33171
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33171، ترقيم محمد عوامة ---)