کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: بیٹی، پوتی، پوتوں، حقیقی بہن کے بیٹوں اور علاتی بھائیوں اور بہنوں کا بیان
حدیث نمبر: 33151
٣٣١٥١ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن الأعمش قال: كان عبد اللَّه يقول في البة، وابنة ابن، وبني ابن، وبني أخت لأب وأم، وأخت وإخوة لأب، (أن) (١) ابن مسعود كان يعطي هذه النصف، ثم ينظر، فإن كان إذا قاسمت الذكور أصابها أكثر من السدس لم يزدها على السدس، وإن أصابها أقل من السدس قاسم بما لم ⦗٢٥٧⦘ يلزمها الضرر، وكان غيره من أصحاب محمد ﷺ يقول: لهذه النصف، وما بقي فللذكر مثل حظ الأنثيين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ بیٹی ، پوتی، پوتوں، حقیقی بہن کے بیٹوں اور علاتی بہن بھائیوں کے بارے میں اس طرح تقسیم فرمایا کرتے تھے کہ بیٹی کو نصف مال دیتے، پھر دیکھتے ، اگر اتنا مال بچتا کہ مردوں کو دیں تو اس کو چھٹے حصّے سے زائد ملتا ہے تو اس کو چھٹے حصّے سے زیادہ نہیں دیتے تھے اور اگر چھٹے حصّے سے کم ملتا تو اس کو دے دیتے تھے اور اس پر نقصان لازم نہیں کرتے تھے ، اور دوسرے اصحابِ نبی رضی اللہ عنہ م فرماتے تھے کہ اس عورت کے لئے نصف مال ہے اور باقی مال اس طرح تقسیم ہوگا کہ ایک آدمی کو دو عورتوں کے برابر حصّہ دیا جائے گا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں کہ اس مسئلے کی اصل چھ کے عد د سے نکلے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33151
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33151، ترقيم محمد عوامة 31732)
حدیث نمبر: 33152
٣٣١٥٢ - قال أبو بكر: (هذه) (١) أصلها من ستة أسهم.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33152
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33152، ترقيم محمد عوامة ---)