کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: یہ باب ہے شوہر اور والدین کے بارے میں ، کہ ان کا حصّہ کس طرح نکالا جائے گا
حدیث نمبر: 33122
٣٣١٢٢ - حدثنا ابن نمير قال: ثنا سفيان عن عبد الرحمن بن الأصبهاني عن عكرمة قال: بعثني ابن عباس إلى زيد بن ثابت أسأله عن زوج وأبوين، فقال زيد: للزوج النصف، وللأم ثلث ما بقي وهو السدس، فأرسل إليه ابن عباس في كتاب اللَّه تجد هذا؟ قال: أكره أن أفضل أما على أب، وكان ابن عباس يعطي الأم الثلث من جميع المال (١).
مولانا محمد اویس سرور
عکرمہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس شوہر اور والدین کے وارث ہونے کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے بھیجا، چناچہ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شوہر کے لیے آدھا مال ہے ، اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، اور وہ کل مال کا چھٹا حصّہ ہوگا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ کیا آپ اس بات کو کتاب اللہ میں پاتے ہیں ؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ ماں کو باپ پر ترجیح دوں ، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ماں کو پورے مال کا ایک تہائی دیا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33122
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33122، ترقيم محمد عوامة 31710)
حدیث نمبر: 33123
٣٣١٢٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة (عن) (١) سليمان قال: كان إبراهيم يفرضها كما فرضها زيد.
مولانا محمد اویس سرور
زائدہ سے روایت ہے کہ سلیمان نے فرمایا کہ ابراہیم اس مسئلے کا وہی جواب دیا کرتے تھے جو حضرت زید رضی اللہ عنہ دیا کرتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33123
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33123، ترقيم محمد عوامة 31711)
حدیث نمبر: 33124
٣٣١٢٤ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن شيخ عن ابن الحنفية في زوج وأبوين: للزوج النصف، وللأم ثلث ما بقي، وما بقي فللأب.
مولانا محمد اویس سرور
حجاج ایک شیخ کے واسطے سے حضرت محمد بن حنفیہ سے روایت کرتے ہیں کہ شوہر اور والدین کے وارث ہونے کی صورت میں شوہر کے لئے آدھا مال ہے اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، اور باقی مال باپ کے لئے ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33124
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33124، ترقيم محمد عوامة 31712)
حدیث نمبر: 33125
٣٣١٢٥ - حدثنا يحيى بن آدم قال: ثنا مندل عن الأعمش عن إبراهيم عن علي وزيد بن ثابت في امرأة وأبوين وزوج (وأبوين) (١) قال: قال للأم ثلث ما بقي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے ” بیوی اور والدین ‘ اور ” شوہر اور والدین “ کے مسئلے کے بارے میں ارشاد فرمایا کہ ماں کے لئے ” باقی بچنے والے مال کا ایک تہائی ہے۔ “
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33125
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33125، ترقيم محمد عوامة 31713)
حدیث نمبر: 33126
٣٣١٢٦ - حدثنا (عبدة) (١) عن الأعمش أن ابن عباس أرسل إلى زيد يسأله عن زوج وأبوين، فقال زيد: للزوج النصف، وللأم ثلث ما بقي، فقال ابن عباس: تجد لها في كتاب اللَّه ثلث ما بقي؟ فقال زيد: هذا رأيي -واللَّه أعلم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید کے پا س شوہر اور والدین کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آدمی بھیجا ، تو انہوں نے فرمایا : کہ شوہر کے لئے آدھا مال ہے اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا کہ کیا کتاب اللہ میں آپ ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی پاتے ہیں ؟ حضرت زید نے فرمایا کہ یہ میری رائے ہے اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ چھ حصّے ہوتے ہیں، شوہر کے تین حصّے ، ماں کا ایک حصّہ ، اور باپ کے دو حصّے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33126
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33126، ترقيم محمد عوامة 31714)
حدیث نمبر: 33127
٣٣١٢٧ - قال أبو بكر: هذه ستة أسهم، للزوج ثلاثة، (وللأم سهم) (١)، وللأب سهمان.
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الفرائض / حدیث: 33127
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33127، ترقيم محمد عوامة ---)