حدیث نمبر: 33108
٣٣١٠٨ - حدثنا عبد السلام بن حرب عن أيوب عن أبي قلابة عن أبي المهلب أن عثمان سئل عنها فقال: للمرأة الربع، وللأم ثلث ما بقي، وسائر ذلك للأب (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابو مہلّب سے روایت ہے کہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ سے اس صورت کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا : عورت کے لئے ایک چوتھائی مال ہے، اور ماں کے لئے باقی ماندہ مال کا ایک تہائی، اور اس کے علاوہ باقی سارا مال باپ کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 33109
٣٣١٠٩ - (١) حدثنا وكيع عن هشام الدستوائي عن قتادة عن سعيد بن المسيب أن زيد بن ثابت سئل عن امرأة وأبوين، فأعطى المرأة الربع، والأم ثلث ما بقي، وما بقي للأب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے بیوی کو ایک چوتھائی ، اور ماں کو باقی ماندہ مال کا ایک تہائی ، اور اس کے بعد بچنے والا مال، باپ کو دینے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 33110
٣٣١١٠ - حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن الشعبي عن علي في امرأة وأبوين قال: الربع وثلث ما بقي (١).
مولانا محمد اویس سرور
شعبی سے روایت ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا کہ بیوی کے لئے ایک چوتھائی اور ماں کے لئے باقی ماندہ کا ایک تہائی ہے۔
حدیث نمبر: 33111
٣٣١١١ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم قال: أتي عبد اللَّه في امرأة وأبوين فقال: إن عمر كان إذا سلك طريقا فسلكناه وجدناه سهلًا، وأنه أتي في امرأة وأبوين فجعلها من أربعة، فأعطى المرأة الربع، والأم ثلث ما بقي، وأعطى الأب سائر ذلك (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے ایک بیوی اور والدین کے حصّوں کے بارے میں دریافت کیا گیا، آپ نے فرمایا : حضرت عمر رضی اللہ عنہ جس راستے پر چلتے جب ہم اس راستے پر چلتے تو اسے ہموار پاتے، اور ان کے پاس ایک بیوی اور والدین کے حصّوں کا مسئلہ لایا گیا تو انہوں نے مال کے چار حصّے کر کے بیوی کو ایک چوتھائی اور ماں کو باقی ماندہ مال کا ایک تہائی دیا، اور باقی سارا مال باپ کو دیا۔
حدیث نمبر: 33112
٣٣١١٢ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود عن عبد اللَّه عن عمر بمثله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے ایک دوسری سند کے ساتھ بھی یہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 33113
٣٣١١٣ - حدثنا وكيع عن ابن أبي ليلى عن الشعبي عن علي في امرأة وأبوين: للمرأة الربع، وللأم ثلث ما بقي، وما بقي (فللأب) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
شعبی حضرت علی رضی اللہ عنہ سے اس صورت کے بارے میں نقل کرتے ہیں کہ جب ورثاء میں بیوی اور والدین ہوں کہ بیوی کے لئے ایک چوتھائی اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی ہے، اور اس کے علاوہ باقی باپ کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 33114
٣٣١١٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن منصور عن إبراهيم عن علقمة عن عبد اللَّه عن (عمر) (١) بمثله إلا أنه قال: أُتي في امرأة وأبوين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے بھی یہ مضمون نقل کیا ہے، البتہ انہوں نے اس بات کا اضافہ کیا ہے کہ ان سے اس صورت کے بارے میں سوال کیا گیا کہ جب میت کے ورثاء میں بیوی اور والدین ہوں۔
حدیث نمبر: 33115
٣٣١١٥ - حدثنا ابن عيينة عن منصور (عن إبراهيم) (١) عن علقمة عن عبد اللَّه أنه قال: كان عمر إذا سلك طريقًا فسلكناه ووجدناه سهلًا، فسئل عن زوجة وأبوين، فقال: للزوجة الربع، وللأم ثلث ما بقي، وما بقي فللأب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کوئی رائے اختیار کرتے اور پھر ہم اس رائے کو اختیار کرتے تو اس کو آسان پاتے، چناچہ ان سے بیوی اور والدین کے بارے میں سوال کیا گیا تو فرمایا : بیوی کے لئے ایک چوتھائی اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی ہے، اور جو باقی بچے وہ باپ کے لئے ہے۔
حدیث نمبر: 33116
٣٣١١٦ - حدثنا ابن إدريس عن أبيه عن فضيل عن إبراهيم قال: خالف ابن عباس أهل الصلاة في امرأة وأبوين، وزوج (١) قال: للأم الثلث من جميع المال (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیوی ، والدین اور شوہر کے وارث ہونے کے مسئلے میں جمہور علماء کی مخالفت کی ہے۔ فرمایا کہ ماں کے لئے پورے مال کا ایک تہائی ہے۔
حدیث نمبر: 33117
٣٣١١٧ - حدثنا ابن عيينة عن أيوب عن ابن سيرين قال: ما يمنعهم أن يجعلوها من اثني عشر سهمًا، فيعطون المرأة ثلاثة أسهم، (وللأم) (١) أربعة أسهم، وللأب خمسة أسهم.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب روایت کرتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا کہ لوگوں کو کیا چیز اس بات سے روکتی ہے کہ اس مسئلے کو ١٢ کے عدد سے نکالیں ، اور عورت کو تین حصّے ، ماں کو چار حصّے، اور باپ کو پانچ حصّے دے دیں۔
حدیث نمبر: 33118
٣٣١١٨ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن أبيه عن المسيب بن رافع قال: قال عبد اللَّه: ما كان اللَّه (ليراني) (١) أفضل أما على أب (٢).
مولانا محمد اویس سرور
مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ مجھے ایسا نہیں دیکھیں گے کہ میں ماں کو باپ پر ترجیح دوں۔
حدیث نمبر: 33119
٣٣١١٩ - حدثنا ابن إدريس عن الأعمش عن إبراهيم (١) عن الأسود قال: قال عبد اللَّه: إن عمر كان إذا سلك طريقا فسلكناه وجدناه سهلًا، وأنه أتي في امرأة وأبوين (فجعل) (٢)، للمرأة الربع، وللأم ثلث ما بقي وما بقي للأب (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ جب کوئی رائے اختیار کرتے اور ان کی اتباع میں ہم اس رائے کو اختیار کرتے تو ہم اس کو آسان پاتے، چناچہ ان سے بیوی اور والدین کے وارث ہونے کے مسئلے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بیوی کو ایک چوتھائی اور ماں کو بقیہ مال کا ایک تہائی دیا، اور باقی مال باپ کو دینے کا حکم کیا۔
حدیث نمبر: 33120
٣٣١٢٠ - حدثنا أبو خالد عن حجاج عن شيخ عن ابن الحنفية في امرأة وأبوين: للمرأة الربع، وللأم ثلث ما بقي.
مولانا محمد اویس سرور
حجاج ایک شیخ کے واسطے سے محمد بن حنفیہ سے روایت کرتے ہیں کہ بیوی اور والدین کے وارث ہونے کی صورت میں بیوی کو ایک چوتھائی اور ماں کو بقیہ کا ایک تہائی دیا جائے گا، ابو بکر فرماتے ہیں کہ یہ چار حصّوں میں سے ہوگا، ایک حصّہ بیوی کے لئے، یعنی ایک چوتھائی، اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، یہ بھی ایک حصّہ ہوگا، اور باپ کے لئے دو حصّے ہوں گے۔
حدیث نمبر: 33121
٣٣١٢١ - قال أبو بكر: فهذه من (أربعة) (١) أسهم: للمرأة سهم وهو الربع، وللأم ثلث ما بقي وهو سهم، وللأب سهمان.