کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اس آدمی کا بیان جس کو کوڑھ کا مرض ہو اور وہ کسی کے لئے کسی چیز کا اقرار کرے
حدیث نمبر: 33052
٣٣٠٥٢ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن القاسم والشعبي في رجل كان به جذام فقال: أخي شريكي في مالي، فقال: إن شهدت الشهود أنه أوصى به قبل أن يصيبه وجعه شركه.
مولانا محمد اویس سرور
جابر حضرت قاسم اور شعبی سے روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی جس کو کوڑھ کا مرض لاحق ہو اور وہ اقرار کرے کہ میرا بھائی میرے مال میں شریک ہے اگر گواہ گواہی دے دیں کہ اس نے بیماری لگنے سے پہلے یہ وصیت کی تھی تو وہ اپنے بھائی کو اپنے مال میں شریک کرسکتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الوصايا / حدیث: 33052
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33052، ترقيم محمد عوامة 31647)