کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو کسی مال کا ذمہ دار ہے جبکہ اس کے حق داروں میں نابالغ اور بالغ دونوں طرح کے لوگ ہوں، اس آدمی کو کیسے خرچ کرنا چاہیے؟
حدیث نمبر: 33036
٣٣٠٣٦ - حدثنا عباد بن العوام عن عبد الملك عن عطاء أن سعد بن (عبادة) (١) قسم ماله بين ورثته على كتاب اللَّه، وامرأة له (قد وضعت) (٢) رجلًا فأرسل أبو بكر وعمر إلى قيس بن سعد أن أخرج لهذا الغلام حقه، قال: قال أما شيء صنعه سعد فلا أرجع فيه، ولكن نصيبي له (فقبلا) (٣) ذلك منه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے اپنا مال اپنے ورثاء میں کتاب اللہ کے مطابق تقسیم کردیا ، اور پھر ان کی ایک بیوی نے ایک لڑکا جنا، حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کو پیغام بھیجا کہ اس لڑکے کے لئے اس کا حق نکالو ! انہوں نے فرمایا : حضرت سعد نے جو تقسیم کردی ہے اس کو تو میں ختم نہیں کرسکتا، البتہ میرا حصّہ جو بنتا ہے وہ اس لڑکے کو دیتا ہوں، چناچہ حضرت ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہ ما نے ان کی اس بات کو منظور فرما لیا۔