کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس نے بنو ہاشم کے لئے وصیت کی ، کیا بنو ہاشم کے آزاد کردہ غلاموں کو بھی اس وصیت میں سے کچھ حصّہ مل سکتا ہے؟
حدیث نمبر: 33035
٣٣٠٣٥ - (١) حدثنا ابن إدريس عن عبد الملك عن عطاء قال: سئل عن رجل أوصى لبني هاشم: أيدخل مواليهم معهم؟ قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
عبد الملک روایت کرتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایک آدمی کے بارے میں پوچھا گیا جس نے بنو ہاشم کے لئے وصیت کی تھی، کیا ان کے آزاد کردہ غلام بھی اس وصیت میں داخل ہوں گے ؟ فرمایا : نہیں !