کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام اور اپنے مکاتب کو کچھ وصیت کرے
حدیث نمبر: 33034
٣٣٠٣٤ - (١) حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في رجل جعل وصيته إلى مكاتبه فقال المكاتب: إني قد أنفقت مكاتبتي على عيال مولاي، فقال: يصدق، ويجوز ذلك، ولا بأس أن يوصي إلى عبده، فإن قال العبد: إني قد كاتبت نفسي، أو بعت نفسي، لم يجز ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
مغیرہ سے روایت ہے کہ ابراہیم نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے اپنی وصیت کا ذمہ دار اپنے مکاتب غلام کو بنایا تھا اور بعد میں مکاتب نے یہ کہا : میں نے اپنا بدل کتابت اپنے آقا کی اولاد پر خر چ کردیا ہے، کہ اس مکاتب کی تصدیق کی جائے گی اور ایسا کرنا جائز ہے، اور آدمی کے لئے اپنے غلام کو وصیت کرنا بھی جائز ہے ، لیکن اگر غلام بعد میں کہے کہ میں نے اپنے آپ کو مکاتب بنادیا، یا کہے کہ میں نے اپنے آپ کو بیچ دیا تو یہ اس کے لئے جائز نہیں۔