کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو وصی گواہی دے کیا اس کی گواہی قبول کی جائے گی یا نہیں؟
حدیث نمبر: 33023
٣٣٠٢٣ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن أبي إسحاق أن شريحًا كان يجيز شهادة الأوصياء.
مولانا محمد اویس سرور
ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت شریح وصیت کے ذمہ داروں کی گواہی قبول کرلیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 33024
٣٣٠٢٤ - حدثنا ابن نمير عن حجاج عن حماد عن إبراهيم مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حماد نے ابراہیم سے بھی یہی بات نقل کی ہے۔
حدیث نمبر: 33025
٣٣٠٢٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر قال: لا يجوز، هو خصم.
مولانا محمد اویس سرور
جابر حضرت عامر سے نقل کرتے ہیں کہ وصی کی گواہی جائز نہیں، بلکہ وہ فریقِ مخالف کے حکم میں ہے۔