کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا بیان جو فرماتے ہیں کہ غلام کی وصیت اس جگہ نافذ ہو جائے گی جہاں اس نے کی
حدیث نمبر: 32916
٣٢٩١٦ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد قالا: وصية الرجل حيث جعلها إلا أن يتهم الوصي (١).
مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن اور محمد بن سیرین فرماتے ہیں کہ آدمی کی وصیت اس جگہ نافذ ہوجائے گی جہاں اس نے کی الّا یہ کہ وصیت کے ذمہ دار پر تہمت آجائے۔
حدیث نمبر: 32917
٣٢٩١٧ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن جابر عن عامر قال: الوصي بمنزلة الوالد، وإذا أُتهم الوصي عزل (أو) (١) جعل معه غيره.
مولانا محمد اویس سرور
جابر سے روایت ہے کہ حضرت عامر نے فرمایا : وصیت کا ذمہ دارتو باپ کے درجے میں ہے، اور جب اس پر کوئی تہمت لگ جائے تو اس کو معزول کردیا جائے یا اس کے ساتھ دوسرا آدمی ملا دیا جائے۔