کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس نے وصیت کی کہ ا س کی جانب سے اس کا سارا مال صدقہ کر دیا جائے، تو یہ وصیت موت سے پہلے نافذ نہیں ہو گی
حدیث نمبر: 32883
٣٢٨٨٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي أن عمر بن عبد العزيز كتب في رجل تصدق بماله كله على غير وارث، ثم حبسه حتى مات: يرد ذلك إلى الثلث.
مولانا محمد اویس سرور
اوزاعی روایت کرتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے اس آدمی کے بارے میں لکھا جس نے غیر وارث پر سارا مال صدقہ کردیا اور پھر اس مال کو اپنے پاس رکھا یہاں تک کہ مرگیا، کہ اس مال میں سے ایک تہائی اس غیر وارث شخص کو دیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 32884
٣٢٨٨٤ - حدثنا عبيد اللَّه عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: من صنع في ماله شيئًا لم (ينفذه) (١) حتى يحضره الموت فهو في سبيله.
مولانا محمد اویس سرور
عثمان بن أسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے فرمایا : جس نے اپنے مال میں کوئی ایسی وصیت کی جسے اس نے موت تک نافذ نہیں کیا تو وہ اس مصرف میں جائے گا۔