کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو کوئی چیز اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کرے اس چیز کو کسے دیا جائے گا؟
حدیث نمبر: 32877
٣٢٨٧٧ - حدثنا عباد بن العوام عن عاصم بن كليب قال: إن كان سمى (الغزاةَ أُعطي الغزاة) (١)، (وإلا) (٢) طاعة اللَّه سبيله.
مولانا محمد اویس سرور
عباد بن عوام سے روایت ہے کہ اگر اس وصیت کرنے والے نے مجاہد ین کا نام لیا تھا تو مجاہدین کو وہ چیز دے دی جائے، ورنہ اللہ تعالیٰ کی فرمانبرداری اس کا راستہ ہے۔
حدیث نمبر: 32878
٣٢٨٧٨ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي حبيبة عن أبي الدرداء في (الرجل) (١) أوصى بشيء في سبيل اللَّه قال: في المجاهدين (٢).
مولانا محمد اویس سرور
ابو حبیبہ سے روایت ہے کہ حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی چیز کو اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کی ، کہ وہ مجاہدین کو دی جائے گی۔
حدیث نمبر: 32879
٣٢٨٧٩ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن أنس بن سيرين أن امرأة أوصت بثلاثين درهمًا في سبيل اللَّه، فلما كان زمن (الفرقة) (١) قلت لابن عمر: امرأة أوصت بثلاثين درهمًا في سبيل اللَّه، [(فنعطيها) (٢) في الحج، فقال: أما إنه من سبيل اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے اللہ کے راستے میں تیس درہم دینے کی وصیت کی ، میں نے جدائی کے زمانے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ ایک عورت نے اللہ کے راستے میں تیس درہم دینے کی وصیت کی ہے کیا ہم وہ درہم حج میں لگا دیں ؟ آپ نے فرمایا : حج بھی اللہ کے راستوں میں سے ایک راستہ ہے۔
حدیث نمبر: 32880
٣٢٨٨٠ - حدثنا (عبيد) (١) اللَّه بن موسى عن موسى بن عبيدة عن واقد بن محمد ابن زيد أن رجلًا مات وترك مالًا وأوصى به في سبيل اللَّه] (٢) فذكر ذلك الوصي لعمر ابن الخطاب فقال: أعطه عمال اللَّه، (قال) (٣): وما عمال اللَّه؟ قال: حجاج بيت اللَّه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
واقد بن محمد بن زید سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے مرتے وقت کچھ مال چھوڑا اور اس کو اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کر گیا، اس کی وصیت کے ذمہ دار نے یہ بات حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے ذکر کی تو آپ نے فرمایا وہ مال اللہ تعالیٰ کے کام کرنے والوں کو دے دو ، اس نے پوچھا اللہ تعالیٰ کے کام کرنے والے کون ہیں ؟ آپ نے فرمایا : بیت اللہ کے حاجی۔
حدیث نمبر: 32881
٣٢٨٨١ - حدثنا ابن مهدي عن أيمن بن نابل قال: سأل رجل مجاهدًا عن رجل قال: كل شيء لي في سبيل اللَّه، قال مجاهد: ليس سبيل اللَّه واحدًا، كل خير عمله فهو في سبيل اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
ایمن بن نابل فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے حضرت مجاہد سے اس آدمی کے بارے میں پوچھا جس نے کہا تھا کہ میری ہر چیز اللہ کے راستے میں دے دی جائے، آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ کا کوئی ایک راستہ نہیں ، بلکہ ہر نیک عمل کرنے والا، اللہ تعالیٰ کے راستے میں ہے۔
حدیث نمبر: 32882
٣٢٨٨٢ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أنس بن سيرين أن رجلًا أوصى بشيء في سبيل اللَّه فقال ابن عمر: الحج (من) (١) سبيل اللَّه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
انس بن سیرین فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک چیز اللہ کے راستے میں دینے کی وصیت کی، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا : حج بھی اللہ کا راستہ ہے۔