کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو بیمار ہو جائے اور اپنے غلاموں کی آزادی کی وصیت کر دے، لیکن یوں نہ کہے: میری اس بیماری میں
حدیث نمبر: 32862
٣٢٨٦٢ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن ابن طاوس أن رجلًا من أهل اليمن أوصى فقال: فلان حر، وفلان حر -ولم يسم- إن مت في مرضي هذا، فبرأ الرجل فخاصمه (مملوكاه إلى) (١) قاضي أهل الجند فشاور في ذلك طاوسًا، فقال طاوس: هم عبيد، إنما كانت نيته إن حدث به حدث.
مولانا محمد اویس سرور
ابن طاؤس سے روایت ہے کہ یمن کے ایک باشندے نے وصیت کی اور یوں کہا : فلاں غلام آزاد ہے، اور فلاں غلام آزاد ہے، اور یہ نہیں کہا : ” اگر میں اس بیماری میں مر جاؤں “ چناچہ وہ آدمی صحت یاب ہوگیا، اس کے غلاموں نے جَنَد کے قاضی کے پاس دعویٰ دائر کیا، انہوں نے حضرت طاؤس سے مشورہ کیا تو طاؤس نے فرمایا : وہ غلام ہیں کیونکہ اس آدمی کی نیت ہی میں یہ بات تھی کہ : ” اگر مجھے موت آجائے۔ “