کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جو کسی کے لئے اپنے مال کے ’’ ایک غیر متعین حصّے‘‘ کی وصیت کرے
حدیث نمبر: 32838
٣٢٨٣٨ - حدثنا وكيع (ثنا) (١) زائدة أبو قتيبة الهمداني عن (يسار بن أبي كريب) (٢) عن شريح أنه قضى في رجل أوصى لرجل بسهم من ماله ولم يسم قال: ترفع السهام فيكون للموصى له سهم.
مولانا محمد اویس سرور
یسار بن ابی کرب حضرت شریح سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے ایک آدمی کے بارے میں فیصلہ کیا تھا جس نے کسی کے لئے اپنے مال کے ایک غیر متعین حصّے کی وصیت کی تھی اور مال کی تحدید نہیں کی تھی، آپ نے فرمایا : مال کے حصّے بنا لیے جائیں اور جس کے لئے وصیت کی گئی ہے اس کو بھی ایک حصّہ دے دیا جائے۔
حدیث نمبر: 32839
٣٢٨٣٩ - حدثنا وكيع قال: ثنا سفيان عن رجل من (أهل) (١) خراسان عن عكرمة قال: ليس له شيء، هذا مجهول.
مولانا محمد اویس سرور
سفیان ایک خراسانی کے حوالے سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے فرمایا : اس آدمی کو کچھ نہیں ملے گا کیونکہ یہ مجہول وصیت ہے۔
حدیث نمبر: 32840
٣٢٨٤٠ - حدثنا عفان قال: (ثنا) (١) ابن مبارك عن (يعقوب بن) (٢) القعقاع عن عطاء.
مولانا محمد اویس سرور
محمد بن صہیب روایت کرتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے اس آدمی کے بارے میں فرمایا جس نے کسی کے لئے اپنے مال کے ایک حصّے کی وصیت کی کہ اس وصیت کی کوئی وقعت نہیں کیونکہ اس نے مال کی مقدار بیان نہیں کی۔
حدیث نمبر: 32841
٣٢٨٤١ - (ويعقوب عن محمد) (١) بن صهيب عن عكرمة في رجل أوصى لرجل بسهم من ماله، قال: ليس بشيء لم يبين.
حدیث نمبر: 32842
٣٢٨٤٢ - حدثنا زيد بن الحباب عن حماد بن زيد عن أيوب عن إياس بن معاوية قال: كانت العرب تقول: له السدس.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب روایت کرتے ہیں کہ حضرت ایاس بن معاویہ نے فرمایا عرب کہا کرتے تھے کہ اس آدمی کو چھٹا حصّہ ملے گا۔
حدیث نمبر: 32843
٣٢٨٤٣ - حدثنا وكيع قال: ثنا محمد (عن) (١) أبي قيس عن (الهزيل) (٢) أن رجلًا جعل لرجل سهما من ماله، ولم يسم فقال عبد اللَّه: له السدس (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ھُزیل سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے کسی کے لئے اپنے مال کے ایک حصّے کی وصیت کردی اور مقدار بیان نہیں کی تو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا اس کے لئے چھٹا حصّہ ہے۔
حدیث نمبر: 32844
٣٢٨٤٤ - حدثنا عفان ثنا حماد بن سلمة عن حميد أن عديًا سأل إياسا فقال: السهم في كلام العرب السدس.
مولانا محمد اویس سرور
حُمید سے روایت ہے کہ عدی نے حضرت ایاس بن معاویہ سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا ” حصّے “ سے مراد اہل عرب کے محاورات میں چھٹا حصّہ ہوتا ہے۔