کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان حضرات کا ذکر جو کسی وارث کے حصّے کے برابر مال کی وصیت کرنے کو ناپسند کرتے ہیں، اور ان حضرات کا ذکر جو اس کی اجازت دیتے ہیں
حدیث نمبر: 32836
٣٢٨٣٦ - حدثنا (أبو بكر قال حدثنا) (١): سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يوصي الرجل بمثل نصيب أحد الورثة حتى يكون أقل.
مولانا محمد اویس سرور
منصور سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا علماء ناپسند کرتے تھے اس بات کو کہ آدمی کسی ایک وارث کے حصّے کے برابر مال کی کسی کے لئے وصیت کر دے، بلکہ وہ فرماتے تھے کہ وصیت وارث کے حصّے سے کم ہونی چاہیے۔
حدیث نمبر: 32837
٣٢٨٣٧ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: ثنا (عمارة) (١) الصيدلاني عن (ثابت) (٢) عن أنس أنه أوصى بمثل نصيب أحد ولده (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ثابت روایت کرتے ہیں کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے اپنی اولاد میں سے ایک بچے کے حصّے کے برابر مال کی وصیت کی تھی۔