کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اس آدمی کا بیان جس نے آدھے، اور ایک تہائی اور ایک چوتھائی مال کی وصیت کی
حدیث نمبر: 32835
٣٢٨٣٥ - حدثنا (أبو معاوية حدثنا) (١) أبو عاصم الثقفي قال: لقيني إبراهيم فقال: ما تقول في رجل أوصى بنصفه وثلثه وربعه؟ قال: فلم (يكن) (٢) عندي فيها شيء، فقال إبراهيم: خذ مالا له نصف وثلث وربع: اثنا عشر، فخذ نصفها ستة وثلثها أربعة وربعها ثلاثة فاقسم المال على ثلاثة عشر، فما أصاب ستة كان لصاب النصف، وما أصاب أربعة كان لصاحب الثلث، وما أصاب ثلاثة كان لصاحب الربع.
مولانا محمد اویس سرور
ابو عاصم ثقفی فرماتے ہیں کہ ابراہیم مجھ سے ملے اور پوچھا تم کیا کہتے ہو اس آدمی کے بارے میں جس نے اپنے آدھے، اور ایک تہائی اور ایک چوتھائی مال کی وصیت کردی، مجھے اس کے جواب کا کوئی علم نہیں تھا، خود ہی انہوں نے فرمایا : اس کے مال کے اتنے حصّے کرو جس سے آدھا، ایک تہائی اور ایک چوتھائی نکل آئیں، یعنی بارہ حصّے کرلو، اس کا آدھا چھ ہے اور اس کا ایک تہائی چار ہے، اور اس کا ایک چوتھائی تین ہے، اب مال کے تیرہ حصّے کرو، چھ کے مقابلے میں جتنا مال آئے آدھے حصّے والے کو دے دو ، اور چار کے مقابلے میں جتنا مال آئے ایک تہائی حصّے والے کو دے دو ، اور تین کے مقابلے میں جتنا مال آئے ایک چوتھائی حصّے والے شخص کو دے دو ۔