کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: یہ باب ہے اس شخص کے بیان میں جو اپنے مال کے کچھ حصے کی کسی کے لئے وصیت کرے
حدیث نمبر: 32786
٣٢٧٨٦ - (١) حدثنا حفص عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا أوصى الرجل للرجل بخمسين درهمًا عجلت له من العين، وإذا أوصى بثلث أو ربع كان في العين والدين.
مولانا محمد اویس سرور
اعمش سے روایت ہے کہ ابراہیم نے فرمایا : جب کوئی آدمی کسی کے لئے پچاس درہم کی وصیت کرے تو اس کو وہ دراہم میت کے نقد مال میں سے دے دیے جائیں گے، اور جب کوئی ایک تہائی یا ایک چوتھائی مال کی وصیت کرے تو وہ مال اس آدمی کو میت کے نقد مال اور قرض دونوں سے نکال کردیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 32787
٣٢٧٨٧ - حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن في الرجل يوصي للرجل بخمسين درهما من (ماله) (١) قال: يعجل ما بينه وبين ثلث العين.
مولانا محمد اویس سرور
عمرو حسن سے روایت کرتے ہیں اس آدمی کے بارے میں جو کسی کے لئے اپنے مال میں سے پچاس درہم کی وصیت کرے، آپ نے فرمایا کہ موجودہ نقد مال کے ایک تہائی حصے سے نکال کر دے دیے جائیں۔