کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: وہ روایات جو کسی وارث کے لئے وصیت کرنے کے بارے میں وارد ہوئی ہیں
حدیث نمبر: 32748
٣٢٧٤٨ - حدثنا أبو عبد الرحمن قال: حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا إسماعيل (ابن عياش) (٢) عن شرحبيل بن مسلم قال: سمعت أبا أمامة الباهلي يقول: سمعت رسول اللَّه ﷺ في خطبته عام حجة الوداع يقول: "إن اللَّه (قد) (٣) أعطى كل ذي حق حقه فلا وصية لوارث" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
شرحبیل بن مسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو امامہ باھلی رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے سنا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو حجّۃ الوداع کے خطبے میں یہ فرماتے سنا : بیشک اللہ تعالیٰ نے حق دار کو اس کا حق دے دیا ہے، پس کسی وارث کے لئے کوئی وصیت معتبر نہیں۔
حدیث نمبر: 32749
٣٢٧٤٩ - (١) حدثنا يزيد بن هارون عن (سعيد) (٢) عن قتادة عن شهر بن حوشب عن عبد الرحمن بن غنم عن عمرو بن خارجة عن النبي ﷺ قال: "لا ⦗١٧٢⦘ وصية لوارث" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
عمرو بن خارجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : کسی وارث کے لئے وصیت معتبر نہیں۔
حدیث نمبر: 32750
٣٢٧٥٠ - (١) حدثنا أبو خالد الأحمر عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: ليس لوارث وصية (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حارث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا : کسی وارث کے لئے وصیت کا کوئی اعتبار نہیں۔
حدیث نمبر: 32751
٣٢٧٥١ - حدثنا ملازم بن عمرو عن عبد اللَّه بن بدر قال: سأل رجل ابن عمر فقال: يا ابن عمر ما ترى في الوصية للوارث؟ (فانتهره) (١) وقال: هل قاربت الحرورية؟ فقال: لا (تجوز) (٢) الوصية للوارث (٣).
مولانا محمد اویس سرور
عبد اللہ بن بدر روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا کہ اے ابن عمر رضی اللہ عنہما ! آپ کی وارث کے لئے وصیت کرنے کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ آپ نے اس کو ڈانٹا اور فرمایا : کیا تمہارا خارجیوں سے تعلق ہے ؟ کسی وارث کے لئے وصیت کرنا جائز نہیں۔
حدیث نمبر: 32752
٣٢٧٥٢ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن وابن سيرين قالا: ليس لوارث وصية، إلا إن (يشاء) (١) الورثة.
مولانا محمد اویس سرور
ہشام روایت کرتے ہیں کہ حسن بصری اور محمد بن سیرین نے فرمایا : کسی وارث کے لئے وصیت معتبر نہیں مگر اس وقت جبکہ تمام ورثاء چاہیں۔
حدیث نمبر: 32753
٣٢٧٥٣ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن أبي مسكين عن سعيد بن جبير قال: ليس لوارث وصية.
مولانا محمد اویس سرور
ابو مسکین روایت کرتے ہیں کہ سعید بن جبیر رحمہ اللہ نے فرمایا : کسی وارث کے لئے وصیت معتبر نہیں۔