کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: وہ باتیں جو اسلاف نے اس آدمی کے بارے میں فرمائی ہیں جس کو نبی کریمعلیہ السلام کی خواب میں زیارت ہو
حدیث نمبر: 32487
٣٢٤٨٧ - حدثنا خلف بن خليفة عن أبي مالك الأشجعي عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من رآني في المنام فقد رآني" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مالک اشجعی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ جس شخص کو خواب میں میری زیارت نصیب ہوئی اس نے واقعۃً مجھے ہی دیکھا۔
حدیث نمبر: 32488
٣٢٤٨٨ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے مجھے خواب میں دیکھا اس نے واقعۃً مجھے ہی دیکھا کیونکہ شیطان میری صورت میں نہیں آسکتا۔
حدیث نمبر: 32489
٣٢٤٨٩ - [و (عن) (١) سفيان] (٢) (عن أبي حصين) (٣) عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "من رآني في المنام فقد رآني، إن الشيطان لا يتمثل في صورتي" (٤).
حدیث نمبر: 32490
٣٢٤٩٠ - حدثنا هوذة بن خليفة قال: (حدثني) (١) عوف عن يزيد الفارسي قال: رأيت رسول اللَّه ﷺ (٢) في النوم زمن ابن عباس على البصرة، قال: قلت لابن عباس: إني رأيت رسول اللَّه ﷺ في النوم، فقال ابن عباس: فإن رسول اللَّه ﷺ كان يقول: "إن الشيطان لا يستطيع أن يتشبه بي، فمن رآني في النوم فقد رآني" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید فارسی سے منقول ہے فرماتے ہیں کہ جس زمانے میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما بصرہ کے حاکم تھے اس زمانے میں مجھے خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی، میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ مجھے خواب میں حضور ﷺ کی زیارت ہوئی ہے، تو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے جواب میں فرمایا کہ حضور ﷺ کا فرمان ہے کہ شیطان مجھ جیسی صورت بنانے کی طاقت نہیں رکھتا، پس جس شخص نے خواب میں مجھے دیکھا ہو وہ جان لے کہ اس نے مجھ کو ہی دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 32491
٣٢٤٩١ - حدثنا أحمد بن عبد اللَّه قال: حدثنا ليث بن سعد عن أبي الزبير عن جابر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "من رآني في النوم فقد رآني، (فإن) (١) الشيطان (لا يتمثل) (٢) في صورتي" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت میں نظر نہیں آسکتا۔
حدیث نمبر: 32492
٣٢٤٩٢ - حدثنا عفان قال حدثنا عبد العزيز بن مختار قال: حدثنا ثابت قال: حدثنا أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (من رآني في المنام فقد رآني فإن) (١) الشيطان لا يتمثل بي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت میں نظر نہیں آسکتا۔
حدیث نمبر: 32493
٣٢٤٩٣ - حدثنا بكر بن عبد الرحمن قال أخبرنا عيسى عن محمد بن أبي ليلى عن عطية العوفي عن أبي سعيد عن النبي ﷺ قال: "من رآني في المنام فقد رآني، إن الشيطان لا يتمثل بي" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس شخص نے خواب میں میری زیارت کی اس نے حقیقتاً مجھے دیکھا، شیطان میری صورت نہیں بنا سکتا۔