کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: وہ باتیں جو خواب کی تعبیر کے بارے میں اسلاف نے فرمائی ہیں
٣٢٤٧٠ - (حدثنا) (١) هشيم عن يعلى بن عطاء عن وكيع بن عدس العقيلي عن عمه أبي رزين أنه سمع النبي ﷺ يقول: "الرؤيا على رجل طائر ما لم تعبر، فإذا عبرت وقعت"، قال: "والرؤيا جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة"، وأحسبه قال: "لا تقصها إلا على واد أو ذي رأي" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابورزین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ خواب کی جب تک تعبیر بیان نہ کی جائے، وہ پرندے کے پاؤں میں اٹکا ہوا ہوتا ہے، پھر جب اس کی تعبیر بیان کردی جاتی ہے تو وہ واقع ہوجاتا ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ خواب نبوت کے چھیالیس حصّوں میں سے ایک حصّہ ہے۔ راوی فرماتے ہیں کہ میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ خواب کو دوست یا عقلمند آدمی کے علاوہ کسی شخص کے سامنے بیان نہ کرو۔
٣٢٤٧١ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سعيد بن المسيب عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: " (١) رؤيا المسلم جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہے۔
٣٢٤٧٢ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير قال: حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "رؤيا (المسلم) (١) جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھالیسواں حصّہ ہے۔
٣٢٤٧٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن عطاء بن يسار عن رجل كان يفتي بمصر قال: سألت أبا الدرداء عن هذه الآية: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ [يونس: ٦٤]، قال: ما سألني عنها أحد منذ سألت رسول اللَّه ﷺ عنها، فقال لي رسول اللَّه ﷺ: "ما سألني أحد قبلك هي الرؤيا الصالحة يراها المسلم أو ترى له وفي الآخرة الجنة" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن یسار رحمہ اللہ ایک محدث سے روایت کرتے ہیں جو مصر میں فتویٰ کی خدمت سر انجام دیتے تھے، وہ محدث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے اس آیت کی تفسیر پوچھی : { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } فرمانے لگے کہ میں نے جب سے اس آیت کی تفسیر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھی ہے اس وقت سے لے کر اب تک کسی نے مجھ سے اس کی تفسیر نہیں پوچھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مجھ سے اس وقت فرمایا تھا تم سے پہلے کسی نے مجھ سے اس آیت کی تفسیر نہیں پوچھی، اس سے مراد وہ نیک خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھایا جاتا ہے، اور آخرت میں جس چیز کی خوشخبری ملے گی وہ جنت ہے۔
٣٢٤٧٤ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة (عن قتادة عن أنس) (١) عن عبادة بن الصامت عن النبي ﷺ قال: "رؤيا المسلم جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مسلمان کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصہ ہے۔
٣٢٤٧٥ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن أبي صالح عن أبي الدرداء قال: سألت النبي ﷺ عن: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ قال: " (الرؤيا) (١) الحسنة يراها المسلم أو ترى له" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس خوشخبری کے بارے میں دریافت کیا جس کا مسلمان کے ساتھ دنیا میں وعدہ کیا گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اس سے مراد وہ نیک خواب ہے جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھایا جاتا ہے۔
٣٢٤٧٦ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير وأبو أسامة (قالا) (١): حدثنا عبيد اللَّه بن عمر ⦗٦٣⦘ عن نافع عن ابن عمر أن رسول اللَّه ﷺ قال: "الرؤيا الصالحة جزء من سبعين جزءا من النبوة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کہ اچھا خواب نبوت کا سترواں حصّہ ہے۔
٣٢٤٧٧ - حدثنا سفيان بن عيينة عن سليمان بن سحيم عن إبراهيم بن عبد اللَّه ابن (معبد) (١) عن أبيه عن ابن عباس قال: كشف رسول اللَّه ﷺ (الستر) (٢) والناس صفوف خلف أبي بكر فقال: "أيها الناس، إنه (لم) (٣) يبق من مبشرات النبوة إلا الرؤيا الصالحة يراها المسلم أو ترى له" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرۂ مبارک کا پردہ اٹھایا، جبکہ لوگ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صف بستہ تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے لوگو ! نبوت کی خوشخبری میں سے ان اچھے خوابوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا جن کو مسلمان دیکھے یا اس کو دکھایا جائے۔
٣٢٤٧٨ - حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن المختار بن فلفل عن أنس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن النبوة قد انقطعت والرسالة"، (فحرج) (١) الناس، فقال: "قد بقيت مبشرات وهي جزء من النبوة" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نبوت اور رسالت ختم ہوچکی ہے، یہ سننے کے بعد لوگوں نے تنگی محسوس کی تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں خوشخبریاں باقی رہ گئی ہیں اور وہ نبوت کا جزء ہیں۔
٣٢٤٧٩ - حدثنا وكيع عن شعبة عن أبي عمران الجوني عن عبد اللَّه بن الصامت عن أبي ذر قال: قلت: يا رسول اللَّه، الرجل يعمل العمل يحبه الناس عليه؟ قال: "تلك بشرى المؤمن" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! کبھی آدمی کوئی ایسا عمل کرتا ہے جس کی بنا پر لوگ اس سے محبت کرنے لگتے ہیں، آپ نے فرمایا کہ یہ مؤمن کے لیے خوشخبری ہے
٣٢٤٨٠ - حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا مسعر قال: حدثني أبو حصين عن زاهر الأسلمي عن أبيه (أن) (٢) عبد اللَّه كان يقول: الرؤيا الصالحة الصادقة جزء من سبعين جزءا من النبوة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زاہر اسلمی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ اچھے اور سچے خواب نبوت کا ستّرواں حصّہ ہیں۔
٣٢٤٨١ - حدثنا العقيلي عن حميد عن أنس قال: رؤيا (المؤمن) (١) جزء من ستة وأربعين جزءا من النبوة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں کہ مؤمن کا خواب نبوت کا چھیالیسواں حصّہ ہے۔
٣٢٤٨٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش (١) عن أبي حصين عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: الرؤيا من المبشرات وهي جزء من سبعين جزءا من النبوة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ خواب خوشخبریوں میں سے ہے اور وہ نبوت کا سترواں حصّہ ہے۔
٣٢٤٨٣ - حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام بن عروة عن أبيه ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ قال: هي الرؤيا الصالحة يراها العبد الصالح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا کہ { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } سے مراد اچھے خواب ہیں جو نیک آدمی دیکھتا ہے۔
٣٢٤٨٤ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ قال: هي الرؤيا الصالحة يراها (المسلم) (١) أو ترى له.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد سے روایت ہے کہ { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } سے مراد اچھے خواب ہیں جو مسلمان دیکھتا ہے یا اس کو دکھائے جاتے ہیں۔
٣٢٤٨٥ - حدثنا وكيع عن طلحة القناد عن جعفر عن سعيد بن جبير عن ابن عباس: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا﴾ [يونس: ٦٤]، قال: (هي) (١) الرؤيا الحسنة ⦗٦٥⦘ يراها (الرجل) (٢) المسلم لنفسه أو لأخيه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے { لَہُمُ الْبُشْرَی فِی الْحَیَاۃِ الدُّنْیَا } سے مراد اچھا خواب ہے جو کوئی مسلمان اپنے لیے یا اپنے بھائی کے لئے دیکھے۔
٣٢٤٨٦ - حدثنا (عبيد اللَّه) (١) ين موسى عن (شيبان) (٢) عن فراس (عن عطية) (٣) عن أبي سعيد أن نبي اللَّه ﷺ (٤) قال: "رؤيا الرجل المسلم الصالح جزء من سبعين جزءا من النبوة" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ نیک مسلمان کا خواب نبوت کا سترواں حصّہ ہے۔