٣٢٢٧٦ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عاصم عن المسيب قال: قال عبدا للَّه: (الطول) (١) (كالتوراة) (٢)، (والمئون) (٣) كالإنجيل، والمثاني كالزبور، وسائر القرآن فضل (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کی بڑی سورتیں تورات کی مانند ہیں اور وہ سورتیں جن کی سو آیات ہیں وہ انجیل کی مانند ہیں اور مثانی سورتیں زبور کی مانند ہیں اور بقیہ قرآن ان سے اضافی ہے۔
٣٢٢٧٧ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن سعيد بن جبير ﴿وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ﴾ [الأنبياء: ١٠٥]، قال: القرآن والتوراة والإنجيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ حضرت سعید بن جبیر نے قرآن کی اس آیت ( اور تحقیق ہم نے زبور میں لکھ دیا ) کے بارے میں فرمایا : یعنی قرآن کو ، تورات کو اور انجیل کو۔
٣٢٢٧٨ - حدثنا محمد بن أبي عدي (عن داود) (١) عن الشعبي: ﴿وَلَقَدْ كَتَبْنَا فِي الزَّبُورِ مِنْ بَعْدِ الذِّكْرِ﴾ قال: (في) (٢) زبور داود من بعد ذكر موسى.
مولانا محمد اویس سرور
داؤد فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے اس آیت ( اور بیشک ہم لکھ چکے ہیں زبور میں نصیحت کے بعد ) کے بارے میں ارشاد فرمایا : داؤد کی زبور موسیٰ کی نصیحت کے بعد ہے۔
٣٢٢٧٩ - حدثنا عفان قال: حدثنا همام قال: سمعت أبا عمران الجوني قال: حدثنا عبد اللَّه بن رباح قال: سمعت كعبا يقول: فاتحة التوراة: (فاتحة) (١) سورة الأنعام، وخاتمة التوراة خاتمة سورة هود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن رباح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت کعب کو یوں فرماتے ہوئے سنا ہے : تورات کی ابتدا سورة انعام کی ابتدا ہے، اور تورات کا اختتام سورة ھود کا اختتام ہے۔