حدیث نمبر: 32273
٣٢٢٧٣ - حدثنا أبو الأحوص عن أبي إسحاق عن عكرمة (١) قال: قال أبو بكر: يا رسول اللَّه ما شيبك؟ قال: " (شيبني) (٢): هود والواقعة والمرسلات وعم يتساءلون وإذا الشمس كورت" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے پوچھا ! اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! آپ کو کس چیز نے بوڑھا کردیا ؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : سورت ہود اور واقعہ، المرسلات اور عم یتساء لون اور اذا الشمس کورت نے مجھے بوڑھا کردیا۔
حدیث نمبر: 32274
٣٢٢٧٤ - حدثنا ابن مهدي وقبيصة عن سفيان عن عاصم عن (زر) (١) عن حذيفة قال: تقولون سورة التوبة وهي سورة العذاب -يعني براءة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : لوگ اسے سورت التوبہ کہتے ہیں حالانکہ یہ عذاب والی سورت ہے ، یعنی سورت بَرَائَۃَ ۔
حدیث نمبر: 32275
٣٢٢٧٥ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن عكرمة قال: ما زالت براءة تنزل حتى ⦗٤٩١⦘ أشفق منهما (أصحاب) (١) محمد ﷺ (وكانت) (٢) تسمى (الفاضحة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا : سورت بَرَائَۃَ مسلسل نازل ہوتی رہی یہاں تک کہ محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اصحاب اس سورت سے ڈر گئے۔ اور اس کا نام فاضحہ رکھ دیا گیا۔