حدیث نمبر: 32256
٣٢٢٥٦ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) سفيان عن سلمة بن كهيل عن أبي الزعراء عن عبد اللَّه قال: جردوا القرآن، ولا تلبسوا به ما ليس منه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزعرائ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔ اور اس کے ساتھ وہ چیز مت ملاؤ جو اس کا حصہ نہیں ہے۔
حدیث نمبر: 32257
٣٢٢٥٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: جردوا القرآن (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
حدیث نمبر: 32258
٣٢٢٥٨ - حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان (عن مغيرة) (١) عن إبراهيم قال: كان يقال: جردوا القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : یوں کہا جاتا ہے : قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
حدیث نمبر: 32259
٣٢٢٥٩ - حدثنا المحاربي عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: قلت لعبد الرحمن بن الأسود ما يمنعك أن (تكون) (١) سألت كما سأل إبراهيم؟ قال: فقال: كان يقال: جردوا القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبید اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد الرحمن بن اسود سے کہا : تجھے کیا چیز روکتی ہے کہ تو سوال کرے جیسا کہ ابراہیم سوال کرتے ہیں ؟ راوی کہتے ہیں پس آپ نے فرمایا : یوں کہا جاتا تھا : قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔
حدیث نمبر: 32260
٣٢٢٦٠ - حدثنا (سهل) (١) بن يوسف عن حميد الطويل عن (معاوية) (٢) بن (قرة) (٣) عن أبي المغيرة قال: قرأ رجل عند ابن مسعود ⦗٤٨٧⦘ فقال: (استعيذ بالسميع) (٤) العليم من الشيطان الرجيم، فقال عبد اللَّه: جردوا القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مغیرہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس قرآن پڑھا تو یوں کہا : میں پناہ مانگتا ہوں اس ذات کی جو سننے والا ، جاننے والا ہے، شیطان مردود سے، تو آپ نے فرمایا : قرآن کو غیر چیزوں سے خالی رکھو۔
حدیث نمبر: 32261
٣٢٢٦١ - حدثنا مالك قال: حدثنا حماد بن زيد عن شعيب بن الحبحاب أن أبا العالية قال: جردوا القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعیب بن حبحاب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ نے ارشاد فرمایا : قرآن کو غیر قرآن سے خالی رکھو۔