حدیث نمبر: 32235
٣٢٢٣٥ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن محمد بن عجلان عن سعيد بن أبي سعيد قال: قال أُبيٌّ: إذا حليتم مصاحفكم وزوقتم (مساجدكم) (١) (فالدبار) (٢) عليكم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابی سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابی ّ نے ارشاد فرمایا : جب تم اپنے مصاحف کو مزین کرنے لگو گے اور اپنی مساجد کو بناؤ سنگھار سے ملمع کرو گے تو تم پر ہلاکت اترے گی۔
حدیث نمبر: 32236
٣٢٢٣٦ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا قطبة بن عبد العزيز عن عاصم عن عكرمة عن ابن عباس أنه رأى مصحفا يحلى فقال: تغرون به السراق، زينته في جوفه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ایک مزین مصحف دیکھا تو فرمایا : اس کے ذریعہ تو تم چور کو دھوکے میں ڈالو گے۔ قرآن کی زینت تو دل میں ہوتی ہے۔
حدیث نمبر: 32237
٣٢٢٣٧ - حدثنا معتمر عن أبيه عن مغيرة عن إبراهيم أنه كره أن يحلى المصحف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم قرآن کے مزین کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 32238
٣٢٢٣٨ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي وائل قال: أتي عبد اللَّه بمصحف قد زين بالذهب، فقال عبد اللَّه: (إن أحسن) (١) ما زين به المصحف تلاوته (في الحق) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس سونے سے مزین کیا گیا قرآن لایا گیا تو آپ نے فرمایا : بلاشبہ مصحف کو جس چیز کے ساتھ مزین کیا گیا ہے اس سے زیادہ اچھی چیز وہ حق کے مطابق اس کی تلاوت کرنا ہے۔
حدیث نمبر: 32239
٣٢٢٣٩ - حدثنا عبدة عن الزبرقان قال: قلت لأبي رزين: إن عندي مصحفًا ⦗٤٨٣⦘ أريد أن أختمه بالذهب، قال: لا (تزيدن) (١) فيه شيئا من (٢) الدنيا قل ولا كثر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو رزین سے فرمایا : میں چاہتا ہوں کہ میرے پاس ایک مصحف ہے اس کو سونے کی مہر لگا دوں، تو آپ نے فرمایا : قرآن میں دنیا کے اوامر میں کسی چیز کا بھی اضافہ مت کرو تھوڑا نہ زیادہ۔
حدیث نمبر: 32240
٣٢٢٤٠ - حدثنا عبيد اللَّه عن عبد الحميد بن جعفر عن (سعيد بن أبي سعيد) (١) قال: قال أبو ذر: (إذا) (٢) زوقتم مساجدكم وحليتم مصاحفكم (فالدبار) (٣) عليكم (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن ابو سعید فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذرّ نے ارشاد فرمایا : جب تم اپنی مساجد کو بناؤ سنگھار سے ملمع کرنے لگو گے اور اپنے مصاحف مزین کرنے لگو گے تو تم پر ہلاکت اتر پڑے گی۔
حدیث نمبر: 32241
٣٢٢٤١ - حدثنا أبو أسامة عن الأحوص بن حكيم عن أبي الزاهرية عن أبي أمامة أنه كره (أن) (١) يحلى المصحف (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الزاھریہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو امامہ قرآن کے مزین کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔