حدیث نمبر: 32066
٣٢٠٦٦ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن علقمة بن مرثد (قال) (١): عن (سعد) (٢) بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن عن عثمان قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خياركم من تعلم القرآن وعلمه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔
حدیث نمبر: 32067
٣٢٠٦٧ - (قال) (١) حدثنا أحمد بن إسحاق عن عبد الواحد بن زياد عن عبد الرحمن بن إسحاق عن النعمان بن سعد عن علي قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "خياركم من تعلم القرآن وعلمه" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔
حدیث نمبر: 32068
٣٢٠٦٨ - حدثنا وكيع (قال) (١): حدثنا الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "أيحب أحدكم إذا رجع إلى أهله أن يجد فيه ثلاث ⦗٤٣٧⦘ خلفات (عظام سمان) " (٢)، قال: قلنا: نعم، قال: " (فثلاث) (٣)، آيات (يقرأ بهن) (٤) أحدكم في صلاته خير له من ثلاث خلفات سمان عظام" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ جب وہ اپنے گھر لوٹے تو تین موٹی اور بڑی حاملہ اونٹنیوں کو پائے ؟ ابوہریرہ فرماتے ہیں ! ہم سب نے کہا : جی ہاں ! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کوئی ایک اپنی نماز میں تین آیات کی تلاوت کرے تو یہ اس کے لیے تین موٹی اور بڑی حاملہ اونٹنیوں سے بہتر ہیں۔
حدیث نمبر: 32069
٣٢٠٦٩ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا موسى بن علي قال: سمعت أبي يحدث عن عقبة بن عامر قال: خرج إلينا رسول اللَّه ﷺ ونحن في الصفة فقال: "أيكم يحب أن يغدو كل يوم إلى بطحان أو العقيق، فيأتي منه بناقتين كوماوين في غير إثم ولا قطيعة رحم؟ "، قلنا: (١) يا رسول اللَّه، كلنا نحب ذلك، قال: " (فلأن) (٢) يغدو أحدكم إلى المسجد فيعلم، أو يقرأ (آيتين) (٣) من كتاب اللَّه خير له من (ناقتين، وثلاث (خير له من ثلاث) (٤)، و) (٥) أربع خير له من أربع (ومثل) (٦) أعدادهن من الإبل" (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اس حال میں کہ ہم لوگ صفہ میں تھے : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : تم میں سے کون شخص اس بات کو پسند کرتا ہے کہ وہ صبح سویرے بطحان یا عقیق کے مقام پر جائے اور دو اونٹنیاں اعلی رضی اللہ عنہ سے اعلی رضی اللہ عنہ بغیر کسی قسم کے گناہ اور قطع رحمی کے پکڑ لائے۔ صحابہ نے عرض کیا، اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! اس کو تو ہم سب پسند کرتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : مسجد میں جا کردو آیتوں کا پڑھنا یا پڑھا دینا دو اونٹنیوں سے اور تین آیات کا تین اونٹنیوں سے۔ اسی طرح چار آیات کا چار اونٹنیوں سے افضل ہے۔ اور ان کے برابر اونٹوں سے افضل ہے۔
حدیث نمبر: 32070
٣٢٠٧٠ - حدثنا عبيد اللَّه قال: (أخبرنا) (١) إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي الأحوص عن عبد اللَّه قال: لو جعل (لأحد) (٢) خمس قلائص إن صلى الغداة (بالثوية) (٣) (لبات) (٤) يقول لأهله: لقد (أتى لي) (٥) أن أنطلق، واللَّه (لأن) (٦) يقعد أحدكم فيتعلم خمس آيات من كتاب اللَّه فلهن خير له من خمس قلائص وخمس قلائص (٧).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الاحوص فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : اگر تم میں سے ہر کسی کے لیے پانچ جوان اونٹوں کو مقرر کردیا جائے اس صورت میں کہ وہ صبح کی نماز اپنے ٹھکانے پر پڑھے، تو وہ ضرور گھر والوں کو کہے گا کہ اب کہاں ممکن ہے میرے لیے چلنا : اللہ کی قسم ! تم میں سے ہر کوئی بیٹھ کر کتاب اللہ کی پانچ آیات سیکھے تو یہ اس کے حق میں پانچ جوان اونٹوں اور اونٹنیوں سے افضل ہے۔
حدیث نمبر: 32071
٣٢٠٧١ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا إسرائيل عن أبي إسحاق عن أبي عبيدة عن أبيه قال: كان (يقرئ) (١) القرآن فيمر بالآية فيقول للرجل: خذها فواللَّه لهي خير مما على الأرض من شيء، قال: فيرى الرجل أنما يعني تلك الآية حتى يفعله بالقوم كلهم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ قرآن پڑھا رہے تھے کہ ایک آیت پر سے گزرے تو ایک آدمی کو کہنے لگے : اس آیت کو پکڑ لو۔ اللہ کی قسم : یہ آیت زمین پر موجود تمام چیزوں سے افضل ہے۔ پس وہ آدمی سمجھا صرف یہی آیت مراد ہے، یہاں تک کہ اس نے سب لوگوں کو ایسے ہی بتایا۔