حدیث نمبر: 31944
٣١٩٤٤ - (حدثنا وكيع) (١) حدثنا محمد بن عبد الرحمن السدوسي عن (معفس) (٢) ابن عمران عن أم الدرداء قالت: دخلت على عائشة فقلت: ما فضل ⦗٤٠١⦘ من قرأ القرآن على (من) (٣) لم (يقرأه) (٤) ممن دخل الجنة؟ فقالت عائشة: إن عدد درج الجنة على عدد آي القرآن، فليس أحد ممن دخل الجنة أفضل ممن قرأ القرآن (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معفس بن عمران فرماتے ہیں کہ حضرت ام الدرداء نے ارشاد فرمایا : میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہو کر پوچھا : جنتی لوگوں میں قرآن پڑھنے والے کی قرآن نہ پڑھنے والے پر کیا فضیلت ہے، تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا ! بیشک جنت کے درجوں کی تعداد قرآن کی آیتوں کی تعداد کے بقدر ہے۔ کوئی شخص بھی جنت میں داخل نہیں ہوگا جو قرآن پڑھنے والے سے زیادہ افضل ہو۔
حدیث نمبر: 31945
٣١٩٤٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا إسماعيل بن رافع عن رجل عن عبد اللَّه بن (عمرو) (١) قال: من قرأ القرآن فكأنما استدرجت النبوة بين جنبيه إلا أنه لا يوحى إليه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن پڑھا، اس نے علوم نبوت کو اپنی پسلیوں کے درمیان لے لیا، گو اس کی طرف وحی نہیں بھیجی جاتی۔
حدیث نمبر: 31946
٣١٩٤٦ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عمران أبو بشر الحلبي عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "لا فاقة لعبد يقرأ القرآن، ولا غنى له بعده" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کبھی فاقہ نہیں ہوگا اس بندے کو جو قرآن پڑھتا ہے، اور نہ اس کے بعد کبھی اس کو ایسا غنا نصیب ہوگا۔
حدیث نمبر: 31947
٣١٩٤٧ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبيه عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: من قرأ القرآن واتبع ما فيه هداه اللَّه من الضلالة ووقاه يوم القيامة سوء (الحساب) (١) وذلك بأن اللَّه يقول: ﴿فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى﴾ (٢) [طه: ١٢٣].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا : جو شخص قرآن پڑھے اور جو اس میں تعلیمات ہیں ان کی پیروی کرے۔ تو اللہ اس کو گمراہی سے ہدایت نصیب فرمائیں گے۔ اور اسے قیامت کے دن برے حساب سے بچائیں گے۔ اور یہ اس وجہ سے ہے کہ اللہ نے فرمایا : پس جس نے میری ہدایت کی پیروی کی وہ نہ گمراہ ہوگا اور نہ ہی بدبخت ہوگا۔
حدیث نمبر: 31948
٣١٩٤٨ - [حدثنا أبو خالد الأحمر عن عمرو بن قيس عن عكرمة عن ابن عباس قال: ضمن اللَّه لمن قرأ القرآن لا يضل في الدنيا، ولا يشقى في الآخرة، ثم تلا: ﴿فَمَنِ اتَّبَعَ هُدَايَ فَلَا يَضِلُّ وَلَا يَشْقَى﴾] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اللہ نے قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے کے لیے ذمہ لیا ہے کہ وہ دنیا میں گمراہ اور آخرت میں بدبخت نہیں ہوگا۔
حدیث نمبر: 31949
٣١٩٤٩ - حدثنا أبو أسامة عن الحكم بن هشام عن عبد الملك بن عمير قال: كان يقال: إن أبقى الناس عقولًا (قَرَأة) (١) القرآن.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک بن عمیر فرماتے ہیں کہ اچھی عقل والے وہ ہیں جو قرآن پڑھنے والے ہیں۔
حدیث نمبر: 31950
٣١٩٥٠ - حدثنا أبو الأحوص (عن عاصم) (١) عن عكرمة قال: من قرأ القرآن لم يرد إلى أرذل العمر ثم (قرأ) (٢): ﴿لِكَيْ لَا يَعْلَمَ بَعْدَ عِلْمٍ شَيْئًا﴾ [النحل: ٧٠].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت عکرمہ نے ارشاد فرمایا؛ جو شخص قرآن پڑھے تو وہ ادھیڑ عمر تک نہیں پہنچے گا۔ پھر آپ نے یہ آیت تلاوت کی : تاکہ وہ نہ جانے سب کچھ جاننے کے بعد۔
حدیث نمبر: 31951
٣١٩٥١ - حدثنا وكيع عن موسى بن (عبيدة) (١) عن محمد بن كعب قال: من قرأ القرآن فكأنما رأى النبي ﷺ ثم قرأ: ﴿وَمَنْ بَلَغَ أَئِنَّكُمْ لَتَشْهَدُونَ (أَنَّ مَعَ اللَّهِ آلِهَةً أُخْرَى) (٢)﴾ [الأنعام: ١٩].
مولانا محمد اویس سرور
حضرت موسیٰ بن عبیدہ فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن کعب نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن پڑھا گویا اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیارت کی ۔ پھر آپ نے یہ آیت پڑھی، اور ہر وہ شخص جس کو یہ پہونچے کیا تم گواہی دیتے ہو ؟۔
حدیث نمبر: 31952
٣١٩٥٢ - حدثنا وكيع عن إبراهيم بن (يزيد) (١) عن الزهري عن معاذ بن جبل قال: من استظهر القرآن كانت له دعوة، إن شاء يعجلها (لدنيا) (٢)، ⦗٤٠٣⦘ وإن شاء (لآخرة) (٣) (٤).
مولانا محمد اویس سرور
امام زہری فرماتے ہیں کہ حضرت معاذ بن جبل نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے قرآن کو زبانی حفظ کیا تو اس کی ایک دعا قبول ہوتی ہے۔ اگر چاہے تو جلدی ہی دنیا میں مانگ لے اور اگر چاہے تو آخرت کے لیے چھوڑ دے۔