کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب آدمی بیت الخلاء سے نکلے تو یہ کلمات پڑھے اور یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31895
٣١٨٩٥ - حدثنا يحيى بن أبي بكير قال: حدثنا إسرائيل قال: أخبرنا يوسف بن أبي بردة قال: سمعت أبي يقول: دخلت على عائشة فسمعتها تقول: كان رسول اللَّه ﷺ إذا خرج من الغائط قال: "غفرانك" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو یوں فرماتے ہوئے سنا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیت الخلاء سے نکلتے تو فرماتے : اے اللہ ! میں تجھ سے بخشش کا سوال کرتا ہوں۔
حدیث نمبر: 31896
٣١٨٩٦ - حدثنا هشيم (عن) (١) العوام عن إبراهيم التيمي أن نوحا النبي ﵇ كان إذا فرغ من الغائط قال: الحمد للَّه الذي أذهب (عني) (٢) الأذى وعافاني (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم تیمی فرماتے ہیں کہ حضرت نوح جب بیت الخلاء سے فارغ ہوتے تو یوں دعا فرماتے : سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔
حدیث نمبر: 31897
٣١٨٩٧ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا عوام قال: حدثت أن نوحا ﵇ كان يقول: الحمد للَّه الذي أذاقني (لذاته) (١)، وأبقى فيَّ منفعته، وأذهب عني أذاه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ مجھے بیان کیا گیا ہے کہ حضرت نوح یوں دعا کرتے تھے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے لذت چکھائی۔ اور مجھ میں اس کی منفعت کو باقی رکھا۔ اور مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی۔
حدیث نمبر: 31898
٣١٨٩٨ - حدثنا عبدة بن سليمان ووكيع عن سفيان عن منصور عن أبي علي أن أبا ذر كان يقول إذا خرج من الخلاء: الحمد للَّه الذي أذهب عني الأذى وعافاني (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ذر جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یوں دعا کرتے تھے : سب تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔
حدیث نمبر: 31899
٣١٨٩٩ - حدثنا وكيع عن زمعة عن سلمة بن (وهرام) (١) عن طاوس قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا خرج أحدكم من الخلاء فليقل: الحمد للَّه الذي أذهب عني ما يؤذيني وأمسك علي ما ينفعني" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاو وس فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء سے نکلے تو یوں دعا کرے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور جو چیز مجھے نفع پہنچانے والی ہے اس کو روک دیا۔
حدیث نمبر: 31900
٣١٩٠٠ - حدثنا إسحاق بن منصور قال: حدثنا هريم عن ليث عن المنهال بن عمرو قال: كان أبو الدرداء إذا خرج من الخلاء قال: الحمد للَّه الذي أماط عني الأذى وعافاني (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منھال بن عمرو فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یوں دعا فرماتے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے تکلیف کو دور کردیا اور مجھے چین دیا۔
حدیث نمبر: 31901
٣١٩٠١ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: كان حذيفة يقول إذا خرج: الحمد للَّه الذي أذهب عني الأذى وعافاني (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب بیت الخلاء سے نکلتے تو یوں دعا فرماتے ! سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھ سے ایذا دینے والی چیز دور کی اور مجھے چین دیا۔