حدیث نمبر: 31889
٣١٨٨٩ - حدثنا هشيم قال: حدثنا عبد العزيز بن صهيب عن أنس بن مالك قال: كان النبي ﷺ إذا دخل الخلاء قال: "أعوذ باللَّه من الخبث والخبائث" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے ! اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔
حدیث نمبر: 31890
٣١٨٩٠ - حدثنا عبدة بن سليمان عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن قاسم الشيباني عن زيد بن أرقم قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن هذه الحشوش محتضرة، فإذا دخل أحدكم فليقل: اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک یہ بیت الخلاء وغیرہ جنوں وغیرہ کے حاضر ہونے کی جگہیں ہیں۔ پس جب بھی تم میں سے کوئی ایک بیت الخلاء میں داخل ہو تو وہ یوں کہے : اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔
حدیث نمبر: 31891
٣١٨٩١ - حدثنا محمد بن بشر العبدي عن عبد العزيز بن عمر قال: حدثني الحسن بن يناق عن رجل من أصحاب عبد اللَّه بن مسعود (قال) (١): قال عبد اللَّه: إذا دخلت الغائط فأردت التكشف فقل: اللهم إني أعوذ بك من الرجس والنجس والخبث والخبائث والشيطان الرجيم (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے ایک شاگرد فرماتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا : جب تم بیت الخلاء میں داخل ہو اور کپڑے اتارنے کا ارادہ کرو تو یوں کہو ! اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں گندگی سے اور نجاست سے ۔ خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت، اور شیطان مردود سے۔
حدیث نمبر: 31892
٣١٨٩٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن جويبر عن الضحاك قال: كان حذيفة إذا دخل الخلاء قال: أعوذ باللَّه من الرجس النجس الخبيث المخبث من الشيطان الرجيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ضحاک فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یوں دعا فرماتے ! میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں گندگی، نجاست سے، خبیث جن سے مرد ہو یا عورت، شیطان مردود سے۔
حدیث نمبر: 31893
٣١٨٩٣ - حدثنا هشيم عن (أبي) (١) معشر عن عبد اللَّه بن أبي طلبة عن أنس أن النبي ﷺ كان إذا دخل (الخلاء) (٢) قال: "بسم اللَّه اللهم إني أعوذ بك من الخبث والخبائث" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یوں فرماتے : اللہ کے نام کے ساتھ داخل ہوتا ہوں۔ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت۔
حدیث نمبر: 31894
٣١٨٩٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل (عن) (١) الزبرقان العبدي عن الضحاك قال: إذا دخلت الخلاء فقل: اللهم إني أعوذ بك من الرجس النجس الخبث المخبث (٢) الشيطان الرجيم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زبرقان العبدی فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا : جب تو بیت الخلاء میں داخل ہو تو یوں کہہ؛ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں گندگی، نجاست، خبیث جنوں سے مرد ہوں یا عورت، شیطان مردو د سے۔