کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: بخار میں مبتلا شخص کو حکم دیا گیا ہے کہ جب وہ غسل کرے تو یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31874
٣١٨٧٤ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن عبد الملك بن عمير عن رجل عن مكحول قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما من رجل يحم (فيغتسل) (١) ثلاثة أيام متتابعة (يقول) (٢) عند كل غسل: بسم اللَّه اللهم (إني) (٣) إنما اغتسلت (التماس) (٤) شفائك وتصديق نبيك (محمد ﷺ) (٥)، إلا كشف عنه" (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا ! کوئی آدمی نہیں جو بخار میں مبتلا ہو پھر وہ تین دن پے در پے غسل کرے اور ہر غسل کے وقت یوں کہے : اللہ کے نام کے ساتھ : اے اللہ ! بیشک میں نے شفا کی درخواست کرتے ہوئے غسل کیا اور تیرے نبی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی تصدیق کرتے ہوئے۔ مگر یہ کہ اس سے بخار کی تکلیف دور کردی جائے گی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31874
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل مجهول؛ مكحول تابعي، والراوي عنه مبهم.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31874، ترقيم محمد عوامة 30504)