کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عائشہ کو یوں حکم فرمایا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دعا میں اختصار کرنے کا حکم فرمایا
حدیث نمبر: 31873
٣١٨٧٣ - حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن عبد الملك بن أبي سليمان عن رجل من أهل البصرة قال: أتى رسول اللَّه ﷺ بهدية، وعائشة قائمة تصلي، فأعجبه أن تأكل معه فقال: "يا عائشة أجمعي وأوجزي (قال) (١): قولي: اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله، وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله، وما قضيت من قضاء فبارك لي فيه واجعل عاقبته إلى خير" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
اہل بصرہ میں سے ایک آدمی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں ایک ہدیہ لایا گیا۔ اس حال میں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کھڑے ہو کر نماز پڑھ رہی تھیں۔ پس آپ نے چاہا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ کھائیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے عائشہ رضی اللہ عنہا ! سمیٹ اور مختصر کر۔ فرمایا : یوں کہو ! اے اللہ ! میں تجھ سے تمام بھلائی کا سوال کرتی ہوں جو جلدی ملنے والی ہو اور جو دیر سے ملنے والی ہو۔ اور میں تیری پناہ لیتی ہوں تمام برائیوں سے جو جلدی آنے والی ہیں اور جو دیر سے آنے والی ہیں۔ اور تو نے جو بھی فیصلہ فرمایا، پس تو اس فیصلہ میں میرے لیے برکت پیدا فرما، اور اس کے انجام کو اچھا کر دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31873
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل مجهول؛ الرجل التابعي مجهول، وتقدم بإسناد آخر رقم [٣١٣١٤].
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31873، ترقيم محمد عوامة 30503)