کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: شیطان سے پناہ مانگنے کا بیان
حدیث نمبر: 31872
٣١٨٧٢ - حدثنا ابن نمير عن أبي جعفر بياع الطعام قال: كان أبو جعفر يقول: أعوذ باللَّه (من) (١) (شر) (٢) الشيطان والسلطان، وشر النبطي إذا استعرب، وشر العربي إذا استنبط، فقيل: وكيف يستنبط العربي؟ قال: إذا أخذ بأخذهم وزيهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو جعفر جو کھانا فروش ہیں فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا : میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں شیطان اور بادشاہ کے شر سے، اور عجمیوں، شامیوں کے شر سے جب وہ بتکلف عربی بنیں اور ان عربوں کے شر سے جو بتکلف عجمی بنیں۔ ان سے پوچھا گیا ! اہل عرب کیسے بتکلف عجمی بنیں گے ؟ آپ نے فرمایا : جب وہ ان کے طور طریقے اپنا لیں گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31872
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31872، ترقيم محمد عوامة 30502)