کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب مؤذن کہے! میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں، تو یوں کہا جائے گا
حدیث نمبر: 31871
٣١٨٧١ - حدثنا أبو أسامة قال: حدثني عبد اللَّه بن الوليد عن زياد عن الحسن ⦗٣٧٨⦘ قال: من قال إذا قال: المؤذن أشهد أن لا إله إلا اللَّه (و) (١) أشهد أن محمدًا رسول اللَّه: (وأنا (أشهد) (٢) مع) (٣) من شهد، كان له أجر من شهد ومن لم يشهد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زیاد فرماتے ہیں کہ حسن نے ارشاد فرمایا : جو شخص اس وقت یہ کلمات پڑھے۔ جب مؤذن یوں کہتا ہے : میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک محمد اللہ کے رسول ہیں۔ تو کافی ہوجا میرے لیے اس شخص سے جو انکار کرے۔ اور میں گواہی دینے والے کے ساتھ گواہی دیتا ہوں۔ تو کہنے والے کے لیے گواہی دینے والوں کے اور گواہی نہ دینے والوں کے برابر ثواب ہوگا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31871
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31871، ترقيم محمد عوامة 30501)