کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب آدمی کوئی غلام خریدے تویوں کہے اور جب بجلی دیکھے تو یوں کہے
حدیث نمبر: 31869
٣١٨٦٩ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا أبو عقيل قال: حدثنا مجالد عن الشعبي عن مسروق قال: كان ابن مسعود إذا اشترى مملوكا (قال) (١): اللهم بارك لنا فيه، واجعله طويل العمر، كثير الرزق (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود جب کوئی غلام خریدتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو ہمارے لیے اس میں برکت پیدا فرما۔ اور اس کو لمبی عمر والا اور زیادہ رزق والا بنا دے۔
حدیث نمبر: 31870
٣١٨٧٠ - حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا أبو عقيل عن شيخ حدثه قال: سألت ابن سيرين ما أقول في البرق إذا رأيته؟ قال: تغمض عينيك وتذكر اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عقیل فرماتے ہیں کہ ان کے استاذ نے ارشاد فریایا : میں نے حضرت ابن سیرین سے پوچھا ! جب میں بجلی کی چمک دیکھوں تو کیا کہوں ؟ آپ نے ارشاد فرمایا : تم اپنی دونوں آنکھوں کو بند کرلو اور اللہ کا ذکر کرو۔