حدیث نمبر: 31868
٣١٨٦٨ - (حدثنا هاشم بن القاسم قال: حدثنا أبو عقيل قال) (١): حدثنا (عمرو) (٢) بن خالد قال: سمعت زيد بن علي يحدث عن أبيه عن جده قال: كان إذا رأى الكوكب منقضا قال: اللهم صوبه، وأصب به، وقنا شر ما يتبع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ! کہ ان کے والد جب کوئی ٹوٹا ہوا ستارہ دیکھتے تو یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! تو اس کو درست کر دے اور اس کے ذریعہ درستگی فرما۔ اور ہمیں بچا اس شر سے جو اس کے پیچھے آنے والا ہے۔