کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس دعا کو شاندار طریقہ سے کرتے تھے
حدیث نمبر: 31856
٣١٨٥٦ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا فطر عن عبد الرحمن بن سابط قال: كان رسول اللَّه ﷺ يدعو بهؤلاء الكلمات ويعظمهن: "اللهم (١) فارج (الهم) (٢) وكاشف الكرب، ومجيب المضطرين، ورحمن الدنيا والآخرة ورحيمهما: ارحمني اليوم رحمة (واسعة) (٣) تغنيني بها عن رحمة من سواك" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن ابن سابط فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کلمات کے ذریعہ دعا کرتے تھے اور بڑے شاندار طریقہ سے کرتے : اے غم کو دور کرنے والے، اور مصیبت کو اٹھانے والے، اور مجبوروں کی دعاؤں کا جواب دینے والے، دنیا اور آخرت کے رحمن اور ان دونوں کے رحیم، آج کے دن مجھ پر ایسی رحمت فرما جو مجھے تیرے علاوہ کی رحمت سے بےنیاز کر دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31856
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ عبد الرحمن بن سابط تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31856، ترقيم محمد عوامة 30486)