کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جانور کے کھر میں زخم لگنے کی صورت میں یوں دعا کرے
حدیث نمبر: 31854
٣١٨٥٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن صبيح مولى بني مروان عن مكحول قال: سمعته يقول في الرهصة: بسم اللَّه أنت الواقي وأنت الشافي وأنت الباقي، ثم يقعد في خيط قنب جديد أو شعر ثم يربط به الدابة للرهصة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صبیح جو بنو مروان کے آزاد کردہ غلام ہیں فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مکحول کو جانور کے کھر میں زخم کے لیے یوں دعا کرتے ہوئے سنا : اللہ کے نام کے ساتھ تو ہی بچانے والا، اور تو ہی شفا دینے والا ہے، اور تو ہی باقی رہنے والا ہے، پھر آپ نے نئے تسمہ میں ایک ڈوری یا کسی بال میں باندھ کر اس جانور کے ساتھ باندھ دیا اس کے کھر کے زخم کے لیے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31854
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31854، ترقيم محمد عوامة 30484)