حدیث نمبر: 31852
٣١٨٥٢ - حدثنا يعلى قال: حدثنا عثمان بن حكيم عن جابر بن زيد أبي الشعثاء قال: إذا أتيت يوم الجمعة فاقعد على باب المسجد وقل: اللهم اجعلني اليوم (من) (١) أوجه من توجه إليك وأقرب من تقرب إليك وأنجح من (طلب ودعا) (٢)، ثم ادخل وسل تعطه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ حضرت جابر بن زید ابو الشعثائ نے فرمایا : جب تو جمعہ کی نماز کے لیے آئے تو مسجد کے دروازے پر بیٹھ کر یوں دعا کر ! اے اللہ ! تو آج کے دن مجھے اس کی جانب متوجہ کر جو تیری طرف متوجہ ہو اور اس کے قریب جو تیرے قریب ہو۔ اور کامیاب بنا جو مانگوں اور طلب کروں پھر مسجد میں داخل ہو اور مانگو تم کو عطا کیا جائے گا۔