کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جب میت کو قبر میں رکھ دیا جائے تو یوں دعا مانگے اور یہ کلمات پڑھے
حدیث نمبر: 31829
٣١٨٢٩ - حدثنا أبو خالد الأحمر (عن حجاج عن نافع) (١) عن ابن عمر قال: كان رسول اللَّه ﷺ إذا وضع الميت في القبر قال: "بسم اللَّه وباللَّه وعلى (سنة) (٢) رسول اللَّه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر میں اتارا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یہ کلمات پڑھتے ! اللہ کے نام کے ساتھ اور خصوصیت سے اللہ کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31829
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31829، ترقيم محمد عوامة 30460)
حدیث نمبر: 31830
٣١٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: أخبرنا وكيع عن همام عن قتادة [عن أبي الصديق عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا وضعتم موتاكم في قبورهم فقولوا: بسم اللَّه وعلى سنة رسول اللَّه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم اپنے مردوں کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو : اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31830
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ رفعه جماعة من الثقات، أخرجه أحمد (٤٨١٢)، وأبو داود (٣٢١٣)، والنسائي (١٠٩٢٧)، وأبو يعلى (٥٧٥٥)، وابن حبان (٣١١٠)، والحاكم ١/ ٣٦٦، والبيهقي ٤/ ٥٥ وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٥٥، والطبراني في الدعاء (١٢٠٧)، وابن الجارود (٥٤٨).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31830، ترقيم محمد عوامة 30461)
حدیث نمبر: 31831
٣١٨٣١ - حدثنا وكيع عن (شعبة) (١) عن قتادة] (٢) عن أبي الصديق عن ابن عمر أنه كان يقول: مثل ذلك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ما قبل والی حدیث اس سند کے ساتھ بھی منقول ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31831
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح؛ أخرجه من طريق شعبة موقوفًا النسائي (١٠٩٢٨)، والحاكم ١٠/ ٣٦٦، والبيهقي ٤/ ٥٥، والطبراني في الدعاء (١٢٠٩)، وأخرجه من طريق شعبة مرفوعًا ابن حبان (٣١٠٩).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31831، ترقيم محمد عوامة 30462)
حدیث نمبر: 31832
٣١٨٣٢ - حدثنا شريك وأبو الأحوص عن منصور (عن) (١) أبي مدرك عن ابن عمر أنه كان يقول إذا (أدخل) (٢) الميت قبره -وقال: أبو الأحوص إذا (سووا) (٣) عليه-: اللهم أسلمه إليك (٤) المال والأهل والعشيرة، والذنب (عظيم) (٥) فأغفر له (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو مدرک فرماتے ہیں کہ جب میت کو قبر میں داخل کیا جاتا اور حضرت ابو الاحوص کہتے ہیں کہ جب اس پر مٹی ڈالی جاتی تو حضرت عمر یوں دعا فرماتے : اے اللہ ! اس شخص نے مال، اھل و عیال اور قبیلہ اور بڑے گناہ تیرے سپرد کیے ہیں۔ پس تو اس کی مغفرت فرما دے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31832
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31832، ترقيم محمد عوامة 30463)
حدیث نمبر: 31833
٣١٨٣٣ - حدثنا وكيع بن الجراح عن سفيان عن عمرو بن مرة عن خيثمة قال: كانوا يستحبون إذا وضع الميت في القبر أن (يقولوا) (١): بسم اللَّه، وفي سبيل اللَّه، وعلى ملة رسول اللَّه ﷺ، اللهم أجره من عذاب القبر وعذاب النار وشر الشيطان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خیثمہ فرماتے ہیں کہ صحابہ پسند کرتے تھے کہ جب میت کو قبر میں اتارا جائے تو وہ یوں کہیں ! اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول کے طریقہ پر، اے اللہ ! تو اس کو قبر کے عذاب سے اور جہنم کے عذاب سے اور شیطان کے شر سے بچا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31833
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31833، ترقيم محمد عوامة 30464)
حدیث نمبر: 31834
٣١٨٣٤ - حدثنا وكيع عن سفيان عن ليث عن مجاهد أنه كان يقول: بسم اللَّه (وفي سبيل اللَّه) (١) وعلى ملة رسول اللَّه ﷺ، اللهم افسح له في قبره ونور له فيه والحقه بنبيه ﷺ وأنت عنه راض غير غضبان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد یہ کلمات پڑھتے تھے، اللہ کے نام کے ساتھ ، اور اللہ کے راستہ میں، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اے اللہ ! تو اس کی قبر کو کشادہ کر دے۔ اور اس کی قبر کو نور سے بھر دے۔ اور تو اس کو نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملا دے اس حال میں کہ تو اس سے راضی ہو ناراض نہ ہو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31834
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31834، ترقيم محمد عوامة 30465)
حدیث نمبر: 31835
٣١٨٣٥ - حدثنا (عباد) (١) بن العوام عن (ابن) (٢) المسيب عن أبيه قال: إذا ⦗٣٦٥⦘ (وضع) (٣) الميت في (القبر) (٤) فلا تقل: بسم اللَّه، ولكن قل: في سبيل اللَّه وعلى ملة رسول اللَّه ﷺ، وعلى ملة إبراهيم حنيفًا، وما كان من المشركين، اللهم ثبته بالقول الثابت في الآخرة، اللهم اجعله في خير مما كان فيه، اللهم لا تحرمنا أجره ولا تفتنا بعده.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علاء بن المسیب اپنے والد کے واسطہ سے بیان فرماتے ہیں کہ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یوں مت کہو، اللہ کے نام کے ساتھ، بلکہ اس طرح کہو : اللہ کے راستہ میں اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور ابراہیم جو کہ سچے مسلمان تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے ان کے طریقہ پر، اے اللہ ! تو اس کو آخرت میں حق بات کے ذریعہ ثابت قدمی عطا فرما، اے اللہ ! جس حال میں یہ تھا اس سے بہتر حال میں اس کو کر دے، اے اللہ ! ہمیں اس کے اجر سے محروم مت فرما، اور ہمیں اس کے بعد آزمائش میں مت ڈال۔ اور فرمایا کہ یہ آیت قبر والے کے بارے میں اتری ہے : اللہ اہل ایمان کو دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں قول حق (کی برکت) سے ثبات عطا فرماتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31835
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31835، ترقيم محمد عوامة 30466)
حدیث نمبر: 31836
٣١٨٣٦ - قال: ونزلت هذه الآية في صاحب القبر: ﴿يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ﴾ (١) [إبراهيم: ٢٧].
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31836
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): مرسل؛ المسيب تابعي.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31836، ترقيم محمد عوامة ---)
حدیث نمبر: 31837
٣١٨٣٧ - حدثنا عبيد اللَّه بن موسى عن إسرائيل (عن أبي إسحاق) (١) عن عاصم عن علي قال: كان يقول عند المنام إذا نام: بسم اللَّه وفي سبيل اللَّه وعلى ملة رسول اللَّه ﷺ ويقوله إذا (أدخل) (٢) الرجل في قبره (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ جب سونے کے لیے لیٹتے تو یہ کلمات پڑھتے : اللہ کے نام کے ساتھ اور اللہ کے راستہ میں، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر اور یہی کلمات پڑھتے جب کسی آدمی کو قبر میں داخل کیا جاتا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31837
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ عاصم بن ضمرة صدوق، أخرجه النسائي (١٠٦٠٥)، وعبد الرزاق (٦٤٦١).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31837، ترقيم محمد عوامة 30467)
حدیث نمبر: 31838
٣١٨٣٨ - حدثنا أبو الأحوص عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا وضعت الميت في القبر، فقل: بسم اللَّه وعلى (ملة) (١) رسول اللَّه ﷺ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا؛ جب تم میت کو قبر میں اتارو تو یہ کلمات پڑھو ! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31838
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31838، ترقيم محمد عوامة 30468)
حدیث نمبر: 31839
٣١٨٣٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان عن) (١) إسماعيل بن أبي خالد عن (جبير) (٢) بن عدي قال: أخبرت أن علي بن أبي طالب كان يقول إذا ⦗٣٦٦⦘ (أُدخل) (٣) الميت في قبره: بسم اللَّه وعلى ملة رسول اللَّه ﷺ وتصديق كتابك ورسلك (وباليقين) (٤) بالبعث بعد الموت، اللهم ارحب عليه قبره وبشره بالجنة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جبیر بن عدی فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ یہ دعا پڑھتے تھے جب کسی میت کو قبر میں داخل کیا جاتا : اللہ کے نام کے ساتھ ! اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر، اور تیری کتاب اور تیرے رسول کی تصدیق کے ساتھ، اور مرنے کے بعد دوبارہ اٹھنے کے یقین کے ساتھ، اے اللہ ! اس پر اس کی قبر کو کشادہ کر دے اور اس کو جنت کی خوش خبری دے دیجیے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31839
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31839، ترقيم محمد عوامة 30469)
حدیث نمبر: 31840
٣١٨٤٠ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبيه عن حصين عن إبراهيم التيمي قال: إذا وضع الميت في القبر فقل: بسم اللَّه وإلى اللَّه، وعلى سنة رسول اللَّه ﷺ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ ابراہیم التیمی نے ارشاد فرمایا : جب میت کو قبر میں اتارا جائے۔ تو یہ کلمات پڑھو ! اللہ کے نام کے ساتھ، اور اللہ کی طرف، اور اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے طریقہ پر۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31840
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31840، ترقيم محمد عوامة 30470)