حدیث نمبر: 31820
٣١٨٢٠ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: جاء رجل يهودي إلى النبي ﷺ فقال: ادع لي فقال: (أكثر اللَّه مالك وولدك، وأصح جسمك، وأطال عمرك) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضر ت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک یہودی شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا : آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اللہ سے میرے حق میں دعا فرمائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا؛ اللہ تیرے مال اور اولاد میں کثرت عطا فرمائے، اور تیرے جسم کو تندرست کر دے اور تیری عمر کو لمبا کر دے۔
حدیث نمبر: 31821
٣١٨٢١ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس أن يقول لليهودي (والنصراني) (١): هداك اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ ابراہیم نے ارشاد فرمایا : کوئی حرج کی بات نہیں ہے کہ یہودی اور عیسائی کو یوں کہا جائے ! اللہ تجھے ہدایت دے۔
حدیث نمبر: 31822
٣١٨٢٢ - حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن معمر عن قتادة أن يهوديًا حلب للنبي ﷺ (ناقة) (١) فقال: "اللهم جمله"، فاسود شعره (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ ایک یہودی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اونٹنی کا دودھ دھویا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اے اللہ ! تو اس کو خوب صورت بنا دے، چناچہ اس کے بال کالے ہوگئے۔