حدیث نمبر: 31818
٣١٨١٨ - حدثنا عبد اللَّه بن بكر السهمي قال: حدثنا هشام الدستوائي عن يحيى بن أبي كثير عن أبي جعفر عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ثلاث ⦗٣٦٠⦘ دعوات مستجابات (١) لا شك فيهن: دعوة المظلوم، ودعوة المسافر، ودعوة الوالد على ولده" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تین دعائیں ایسی ہیں جو قبول کی جاتی ہیں جن کی قبولیت میں کوئی شک نہیں، مظلوم کی دعا، اور مسافر کی دعا، اور باپ کی دعا بچہ کے حق میں۔