کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: آدمی کو حکم دیا گیا کہ وہ یہ کلمات پڑھ کر دعا مانگے اور سوال کرے
حدیث نمبر: 31817
٣١٨١٧ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا شريك ابن عبد اللَّه بن أبي نمر قال: دخل رسول اللَّه ﷺ المسجد ورجل يقول: اللهم لا إله إلا أنت، وعدك حق، ولقاؤك حق، والجنة حق، والنار حق، والنبيون حق، ومحمد حق، فقال رسول اللَّه ﷺ: "سل تعطه" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شریک بن عبد اللہ بن ابی نمر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اس حال میں کہ ایک آدمی یہ کلمات کہہ رہا تھا : اے اللہ ! تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے۔ تیرا وعدہ حق ہے اور تجھ سے ملنا بھی برحق ہے، اور جنت بھی برحق ہے، اور جہنم بھی برحق ہے، اور تما م نبی بھی برحق ہیں، اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بھی برحق ہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مانگ تجھے عطا کیا جائے گا۔