کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جب آدمی یہ کلمات پڑھتا ہے تو مختلف بلائوں اور مصیبتوں کو اس سے دور کر دیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 31816
٣١٨١٦ - حدثنا جعفر بن عون قال: أخبرنا هشام بن الغاز عن مكحول قال: من قال: لا حول ولا قوة إلا باللَّه ولا منجا من اللَّه إلا إليه، رفع اللَّه عنه سبعين بابًا من الضراء أدناه الفقر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن الغاز فرماتے ہیں کہ حضرت مکحول نے ارشاد فرمایا : جو شخص یہ کلمات پڑھے گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کے کرنے کی قوت صرف اللہ کی مدد سے ہے۔ اور اللہ کی ذات سے کوئی جائے پناہ نہیں سوائے اسی کی ذات کے، تو اللہ اس بندے سے تکلیف کے ستر دروازے دور کردیتے ہیں جن میں ادنیٰ ترین تکلیف فقر و محتاجی ہے۔