کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان کلمات کا بیان جو اللہ نے اس کلام میں سے منتخب کیے ہیں
حدیث نمبر: 31815
٣١٨١٥ - حدثنا مصعب بن المقدام قال: حدثني إسرائيل عن أبي سنان ضرار بن مرة عن أبي صالح الحنفي عن أبي سعيد الخدري وأبي هريرة قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إن اللَّه اصطفى من الكلام أربعًا: سبحان اللَّه والحمد للَّه ولا إله إلا اللَّه واللَّه أكبر"، ثم قال: "من قال: سبحان اللَّه كتب له عشرون حسنة وحط عنه عشرون سيئة، ومن قال: اللَّه أكبر فمثل ذلك، ومن قال: لا إله إلا اللَّه فمثل ذلك، ومن قال: الحمد للَّه رب العالمين من قبل نفسه (كتبت) (١) له (٢) ثلاثون حسنة وحط عنه ⦗٣٥٩⦘ ثلاثون سيئة" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری اور حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بیشک اللہ نے اپنے کلام میں سے چار کلمے چُنے ہیں : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، اور سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں۔ اور اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔ اور اللہ سب سے بڑا ہے، پھر فرمایا : جو شخص کہتا ہے : اللہ تمام عیوب سے پاک ہے، تو اس کے لیے بیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں، اور اس کے بیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے، اور جو شخص کہے : اللہ سب سے بڑا ہے ، تو اس کے لیے بھی یہی ثوابب ہے، اور جو شخص کہے : اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، تو اس کے لیے بھی ایسا ہی ثواب ہے، اور جو شخص اپنی طرف سے یوں کہے : سب تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے، تو اس کے لیے تیس نیکیاں لکھ دی جاتی ہیں اور اس کے تیس گناہوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔