کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: ان کلمات کا بیان جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سکھائے اور حکم دیا کہ ان کے ذریعہ اپنی حاجت پوری کرو
حدیث نمبر: 31814
٣١٨١٤ - حدثنا الفضل بن دكين قال: حدثنا سلمة بن وردان قال: سمعت أنسا قال: أتت النبي ﷺ امرأة تشكو إليه الحاجة، فقال: "أدلك على خير من ذلك تهللين (١) ثلاثًا وثلاثين عند منامك، و (تسبحينه) (٢) ثلاثًا وثلاثين، (وتحمدينه) (٣) أربعًا وثلاثين"، قال: "تلك مائة مرة خير من الدنيا وما فيها" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی ضروریات کی شکایت کرنے لگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں اس سے بھی بہتر چیز کی طرف تیری راہنمائی کرتا ہوں۔ تو رات کو سوتے وقت تینتیس مرتبہ لا ا الہ الا اللہ، اور تینتیس مرتبہ سبحان اللہ، اور چونتیس مرتبہ الحمد للہ پڑھ۔ یہ کل میزان سو ہوئے ، یہ دنیا اور جو کچھ اس میں موجود ہے اس سے بہتر ہے۔