کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: عرفہ کی رات یوں دعا کی جائے
حدیث نمبر: 31811
٣١٨١١ - حدثنا أحمد بن إسحاق قال: حدثني (عزرة) (١) بن قيس صاحب الطعام قال: حدثتني أم (الفيض) (٢) عن عبد اللَّه بن مسعود عن النبي ﷺ قال: "من قال: هؤلاء الكلمات ليلة عرفة (ألف) (٣) مرة لم (يسأل) (٤) اللَّه شيئًا إلا أعطاه إياه، ليس فيه إثم ولا قطيعة رحم: سبحان (اللَّه) (٥) الذي في السماء عرشه، سبحان (اللَّه) (٦) الذي في الأرض موطئه، سبحان (٧) الذي في البحر سبيله، سبحان (٨) الذي في الجنة رحمته، سبحان (٩) الذي في النار سلطانه، سبحان (١٠) الذي في الهواء رحمته، سبحان (١١) الذي في (القبور) (١٢) قضاؤه، سبحان (١٣) الذي رفع السماء، سبحان (١٤) ⦗٣٥٧⦘ الذي وضع الأرض، سبحان (١٥) الذي لا منجا منه إلا إليه" (١٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو شخص عرفہ کی رات کو ایک ہزار مرتبہ یہ کلمات پڑھتا ہے تو وہ جس چیز کا بھی اللہ سے سوال کرے گا اللہ وہ چیز اسے لازمی عطا کریں گے۔ جب کہ کوئی گناہ یا قطع رحمی دعا میں طلب نہ کی ہو۔ پاک ہے وہ اللہ جس کا عرش آسمان میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کے پاؤں رکھنے کی جگہ زمین میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کا راستہ سمندر میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی رحمت جنت میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی بادشاہت جہنم میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس کی رحمت ہوا میں ہے، پاک ہے وہ اللہ جس نے آسمانوں کو بلند کیا، پاک ہے وہ اللہ جس نے زمین کو رکھ دیا، پاک ہے وہ اللہ جس سے نجات کی کوئی جگہ نہیں ہے سوائے اسی کی ذات کے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الدعاء / حدیث: 31811
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31811، ترقيم محمد عوامة 30442)