کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص مجلس سے کھڑے ہونے سے قبل نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجے اور اللہ کی حمدو ثنا کرے
حدیث نمبر: 31797
٣١٧٩٧ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عامر بن شقيق عن أبي وائل قال: ما شهد عبد اللَّه مجمعا (و) (١) لا مأدبة فيقوم حتى يحمد اللَّه ويصلي على النبي ﷺ، وإن كان مما يتبع أغفل مكان في السوق فيجلس فيه (ويحمد) (٢) اللَّه ويصلي على النبي ﷺ (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر بن شقیق فرماتے ہیں کہ حضرت ابو وائل نے ارشاد فرمایا : کوئی اللہ کا بندہ کسی مجمع کی جگہ یا دسترخوان پر حاضر ہو پھر کھڑا ہوجائے یہاں تک کہ وہ اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے۔ اور اگرچہ وہ سب سے غفلت والی جگہ بازار میں بھی جائے پھر اس جگہ میں بیٹھے تو وہ اللہ کی حمد و ثنا بیان کرے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود بھیجے۔