کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو یوں کہے: جب کوئی بندہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے: اے اللہ! تو اس کو پناہ دے اور جنت بھی ایسے ہی کہتی ہے
حدیث نمبر: 31795
٣١٧٩٥ - حدثنا محمد بن فضيل عن يونس بن عمرو عن (بريد) (١) بن أبي مريم عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "ما من عبد يسأل اللَّه الجنة ثلاث مرات ⦗٣٥١⦘ إلا قالت النار: اللهم أجره مني" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کوئی بھی بندہ اللہ سے تین مرتبہ جنت کا سوال نہیں کرتا مگر جنت کہتی ہے ! اے اللہ ! اس کو جنت میں داخل کر دے۔ اور کوئی بھی بندہ تین مرتبہ جہنم سے اللہ کی پناہ نہیں طلب کرتا مگر جہنم کہتی ہے : اے اللہ ! اس کو مجھ سے بچا لے۔
حدیث نمبر: 31796
٣١٧٩٦ - حدثنا ابن عيينة عن مسعر عن عبد الأعلى التيمي قال: الجنة والنار (لقنتا) (١) السمع من بني آدم، فإذا سأل الرجل الجنة (قالت) (٢) (الجنة) (٣): اللهم أدخله فيّ، وإذا استعاذ من النار قالت: اللهم أعذه مني.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسعر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الاعلی رضی اللہ عنہالتیمی نے ارشاد فرمایا : جنت اور جہنم دونوں بنو آدم کی پکار سنتی ہیں ، پس جب آدمی جنت کا سوال کرتا ہے، تو جنت کہتی ہے، اے اللہ ! تو اس کو مجھ میں داخل فرما۔ اور جب وہ جہنم سے پناہ مانگتا ہے تو جہنم کہتی ہے : اے اللہ ! تو اس کو مجھ سے اپیی پناہ میں لے لے۔