حدیث نمبر: 31792
٣١٧٩٢ - حدثنا قتيبة بن (سعيد) (١) قال: حدثنا ليث بن سعد عن جعفر بن ربيعة عن الأعرج عن أبي هريرة أن النبي ﷺ قال: "إذا سمعتم (الديكة) (٢) فاسألوا اللَّه من فضله فإنها رأت ملكًا، وإذا سمعتم نهيق الحمار فتعوذوا باللَّه من الشيطان فإنها رأت شيطانًا" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب تم مرغ کی آواز سنو تو اللہ سے اس کا فضل مانگو، پس وہ فرشتہ کو دیکھتا ہے، اور جب تم گدھے کی آواز سنو تو تم شیطان سے اللہ کی پناہ مانگو، پس وہ شیطان کو دیکھتا ہے۔
حدیث نمبر: 31793
٣١٧٩٣ - حدثنا عبد الأعلى عن محمد بن إسحاق عن محمد بن إبراهيم بن ⦗٣٥٠⦘ الحارث عن عطاء بن يسار عن جابر بن عبد اللَّه قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ (يقول) (١): وإذا سمعتم (صياح) (٢) الكلاب (أو نهاق) (٣) الحمار من الليل فتعوذوا باللَّه فإنهن يرين ما لا ترون" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ : جب تم رات کو کتوں کے بھونکنے کی اور گدھوں کی آواز سنو تو اللہ کی پناہ مانگو، پس بیشک یہ وہ چیزیں دیکھتے ہیں جو تم نہیں دیکھتے۔
حدیث نمبر: 31794
٣١٧٩٤ - حدثنا وكيع بن الجراح عن طلحة بن عمرو عن عطاء قال: كان ابن عباس إذا سمع نهاق الحمار قال: بسم اللَّه الرحمن الرحيم أعوذ باللَّه السميع العليم من الشيطان الرجيم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما جب گدھے کی آواز سنتے تو یوں دعا فرماتے : اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو نہایت مہربان اور رحم کرنے والا ہے، میں اللہ کی پناہ لیتا ہوں جو سننے والا، جاننے والا ہے شیطان مردود سے۔